مہوش حیات اور شفا یوسف زئی کی ایف آئی اے پر کڑی تنقید
شفا یوسف زئی نے الزام عائد کیا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے )صرف ان لوگوں کی خدمات فراہم کرتا ہے جو اسے چلاتے ہیں،اس کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہے جبکہ مہوش حیات نے بھی ایف آئی اے سائبر کرائمز سرکل کی کارگردگی کو ناقص قرار دیا
ٹی وی اینکر شفا یوسف زئی نے الزام عائد کیا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے ) صرف ان لوگوں کی خدمات پر معمور ہے جو اسے چلاتے ہیں ۔ایف آئی اے کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہے ۔
ٹوئٹر پر اداکارہ مہوش حیات کے پیغام کو ریٹویٹ کرتے ہوئے شفا یوسف زئی نے الزام عائد کیا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے )صرف ان لوگوں کی خدمات فراہم کرتا ہے جو اسے چلاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
عادل راجہ کے الزام پر کبریٰ خان، مہوش حیات اور سجل علی کاسخت ردعمل
اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر میرے خلاف چلنے والی غلیط مہم چلانے والوں کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ۔
مہوش حیات نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ناقص ردعمل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف فحش مواد کو ہٹانے کا حکم دے۔
مہوش حیات نے ایڈووکیٹ خواجہ نوید احمد کے توسط سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے خلاف مختلف سوشل پلیٹ فارمز پر من گھڑت الزامات لگائے گئے۔
مہوش حیات کے پیغام پر ٹی وی اینکر شفایوسف زئی نے کہا کہ یہ قدم اٹھانا ضروری تھا کیونکہ ایف آئی اے والے سے کچھ نہیں ہوگا۔ یہ صرف ان کی خدمت کرتے ہیں جو ان کو چلاتے ہیں۔
I know tht nothing will happen coz my case in FIA was also just a tiring exercise ¬hing came out of it. These institutions serve only those who run them. Commoners get no benefit.But @MehwishHayat taking this step was a must to get da msg across tht this is not acceptable. https://t.co/uFpTA1U2UR
— Shiffa Z. Yousafzai (@Shiffa_ZY) January 13, 2023
ٹی وی اینکر شفا یوسف زئی نے کہا کہ ایف آئی اے میں میرا کیس بھی صرف ایک تھکا دینے والی مشق تھی اور اس سے کچھ نہیں نکلا۔ ایف آئی اے کا عام عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے ۔