ثروت گیلانی کی جاوید اختر اور زویا اختر سے دبئی میں ملاقات
ماشا اللہ!تمہیں ہر روز اس حیرت انگیز انسان کے طور پر پروان چڑھتے ہوئے دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ تمہارا مقدر ایسا ہی تھا، فہد مرزا کا اہلیہ کی پوسٹ پر تبصرہ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ ثروت گیلانی نے دبئی میں معروف بھارتی شاعر، نغمہ نگار،مکالمہ نویس اور سیاسی کارکن جاوید اختر اور ان کی صاحبزادی فلمساز زویا اختر سے ملاقات کی ہے۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ملاقات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ثروت گیلانی کے شوہر فہد مرزا نے بھی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
جیمزکیمرون کی آر آر آر کی تعریف پر راجا مولی خوشی سے نہال
اداکارہ بشریٰ انصاری نے ٹوئٹر کو گٹر کیوں کہہ دیا؟
اداکارہ نے جاوید اختر اور زویا اختر سے ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھاکہ”ماسٹر جاوید اختر صاحب اور ان کی شاندار فلمساز بیٹی زویا اختر سے مل کر خوشی ہوئی“۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی پوسٹ پر ان کے شوہر اداکار فہد مرزا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھاکہ”ماشا اللہ!! تمہیں ہر روز اس حیرت انگیز انسان کے طور پر پروان چڑھتے ہوئے دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ تمہارا مقدر ایسا ہی تھا“۔اداکارہ نے جواب میں لکھاکہ”میری جان میں آپ کی تائید کے ساتھ دنیا فتح کرسکتی ہوں“۔









