میڈونا نے سلیبریشن ٹوور سے قبل اپنا انسٹاگرام فیڈ ڈیلیٹ کیوں کردیا؟

64سالہ گلوکارہ اور نغمہ نگار نے اپنے کیریئر کی 40 ویں سالگرہ کے سلیبریشن ٹوور سے متعلق افواہیں سامنے آنے پر انسٹاگرام فیڈ کو مکمل طور پر ڈیلیٹ کردیا

معروف امریکی گلوکارہ میڈونا نےاپنی پیشہ ورانہ زندگی کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنا پورا انسٹاگرام فیڈ ڈیلیٹ کرکے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

ملکہ پاپ کے لقب سے مشہور 64سالہ گلوکارہ اور نغمہ نگار نے اپنے کیریئر کی 40 ویں سالگرہ کے منصوبوں سے متعلق افواہیں سامنے آنے پر انسٹاگرام فیڈ کو مکمل طور پر ڈیلیٹ کردیا۔

یہ بھی پڑھے

جیمزکیمرون کی آر آر آر کی تعریف پر راجا مولی خوشی سے نہال

سابق بوائے فرینڈ کی بے وفائی پر شکیرا کے گانے نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

بل بورڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق  گلوکارہ  4دہائیوں پر محیط اپنے کیرئر کی 40 سالگرہ منانے کیلیے جلد دورے کا آغاز کرنے والی  ہیں۔میڈونا کا پہلا اسٹوڈیو البم جولائی 1983 میں سامنے آیا تھا ۔بل بورڈ نے یہ بھی اطلاع دی کہ نیا  دورہ میڈونا کا  اب تک کا سب سے بڑا دورہ ہوگا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Madonna (@madonna)

گمان کیا جارہا ہے کہ میڈونا کی جانب سے اپنی انسٹاگرام فیڈ کو ڈیلیٹ کرنا عوام اور میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کا ایک ذریعہ تھا۔ ایک کروڑ 86لاکھ فالوورز رکھنے والی امریکی گلوکارہ و نغمہ نگار کے انسٹاگرام فیڈ  پر اب صرف ان کے سلیبریشن ٹوور سے متعلق 3 پوسٹس موجود ہیں جبکہ باقی تمام تصاویر اور پوسٹس ڈیلیٹ کی جاچکی ہیں ۔

متعلقہ تحاریر