علی سیٹھی اور شائے گل کے گانے پسوڑی نے یوٹیوب پر اہم سنگ میل بھی عبورکرلیا
کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے سب سے مقبول گیت نے یوٹیوب پرصرف 11 ماہ میں 500 ملین یا 50 کروڑ مرتبہ دیکھے جانے کااعزاز حاصل کرلیا، گلوبل میوزک وڈیو میں 56 ویں نمبر پر آگیا
پاکستانی گلوکاروں علی سیٹھی اور شائے گل شہرہ آفاق گیت ’ پسوڑی‘ نے یوٹیوب پر اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے سب سے مقبول گیت پسوڑی نے یوٹیوب پرصرف 11 ماہ میں 500 ملین یا 50 کروڑ مرتبہ دیکھے جانے کااعزاز حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے
’ پسوڑی ‘ بی ٹی ایس کے’بٹر ‘کو پچھاڑ کر 2022 میں گوگل کا مقبول ترین گیت بن گیا
’پسوڑی‘کے بعد شائے گل کا دوسرا گیت ’سکون‘ بھی بھارت میں مقبول
یوٹیوب پر پسوڑی کے 500ملین ویوز کا سنگ میل عبور کرنے پرگلوکار علی سیٹھی ، شائے گل اور کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے پروڈیوسر ذلفی نے اپنی ٹیم کے ساتھ جشن منایا اور کیک بھی کاٹا۔
View this post on Instagram
گلوکار علی سیٹھی نے تقریب کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں جس میں کیک پر پسوڑی 500 ملین لکھا ہوا ہے جبکہ شائے گل، ذلفی اور دیگر بھی موجود ہیں۔ علی سیٹھی نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا”یہ کیا کیا“۔
واضح رہے کہ پسوڑی کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا سب سے مقبول گیت ثابت ہوا ہے، اس گانے کو پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی، کئی بھارتی فنکاروں، بین الاقوامی ڈانس گروپوں اور ولاگرز نے اس گانے پر ڈانس وڈیوز بنائیں جبکہ ڈچ گلوکارہ نے بھی پسوڑی کو اپنے انداز میں گایا تھا جسے بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ 2022 میں پسوڑی مقبول کورین بینڈ بی ٹی ایس کے شہرہ آفاق گیت’بٹر‘کو پچھاڑ کر گوگل پرسب سے زیادہ تلاش کیا جانے والا گیت بن گیا تھا۔ یوٹیوب کے گلوبل میوزک وڈیو ز میں یہ گاناتاحال 56 ویں نمبر پر موجود ہے.