پاک ایران سرحد پر دہشتگردوں کی فائرنگ ، پاک فوج کے چار جوان شہید

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ شہید ہونے والوں میں لانس نائیک محمد اصغر ، سپاہی محمد عرفان ، سپاہی شیر احمد اور سپاہی عبدالرشید شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک ایران سرحدی علاقے میں دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے چار جوان شہید ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا کہ کہ پاک ایران سرحدی علاقے کے جلگئی سیکٹر میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

لکی مروت میں پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 4اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید ، 3 دہشتگرد ہلاک

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہداء میں لانس نائیک محمد اصغر ، سپاہی محمد عرفان ، سپاہی شیر احمد اور سپاہی عبدالرشید شامل ہیں۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں کی یہ روٹین کی پیٹرولنگ تھی جب فائرنگ کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی حکام کے ساتھ اس سلسلے میں مسلسل رابطے کیے جارہے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکا جاسکے۔ پاک فوج نے ایرانی حکام کو زور دے کر کہا ہے کہ ایران اپنےسرحدی علاقوں میں موجود دہشتگردوں کے خلاف سخت ایکشن لے۔

واضح رہے کہ ماضی میں ایسے واقعات ہوتے رہے ہیں ، اور پاکستان ایران سے مسلسل اس بارے میں مطالبہ کرتا ہے کہ وہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرے ، کیونکہ ایرانی سرحدی علاقوں میں دہشتگردوں کی متعدد محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں۔ ملٹری ٹو ملٹری سطح پر یہ رابطے ماضی میں بھی کیے گئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر