سی ٹی ڈی پشاور کی کارروائی: 6 دہشتگرد اور 3 دیگر ملزمان گرفتار
حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے چھ دہشتگرد تخت بیگ چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث تھے۔
محکمہ انسداد دہشتگری پشاور نے تخت بیگ چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے میں ملوث 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
محکمہ انسداد دہشتگری (سی ٹی ڈی) پشاور کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم خودکش بمبار نے دو ماہ پہلےتخت بیگ چیک پوسٹ پر فائرنگ اور خودکش دھماکہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ
سیکورٹی فورسز کی ضلع بنوں میں خفیہ اطلاع پر کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
محکمہ انسداد دہشتگری (سی ٹی ڈی) پشاور کے حکام کے مطابق دھماکے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک پرائیویٹ ملازم شہید ہوا تھا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں احمد اللہ، فضل آمین، فضل احمد، محمد امیر پسران اور زر احمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
محکمہ انسداد دہشتگری پشاور کے حکام کے مطابق ایک دوسری کارروائی میں تین ملزمان فرمان، عبدالقیوم اور عنایت اللہ کو جمرود سے گرفتار کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی پشاور کے حکام کے مطابق دو مزید دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار دہشتگردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔









