دتہ خیل میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 3 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید

سیکورٹی فورسز کے مطابق شہید ہونے والے میں دو فوجی جوان ، ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری شامل ہے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کی تحصیل دتہ خیل میں دہشتگردوں نے خودکش حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کی تحصیل دتہ خیل میں قائم لیاقت چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی جانب سے خودکش حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 3 سیکورٹی اہلکاروں سمیت چار افراد شہید ہو گئے ہیں۔

مزید تفصیل کے مطابق دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی سیکورٹی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں دو فوجی جوان ، ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری شہید ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے 

فوجی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر حملے قابل افسوس اور ناقابل برداشت ہیں، جنرل منیر

بحریہ یونیورسٹی میں تیسری بین الاقوامی کانفرنس برائے کمیونیکیشن، کمپیوٹنگ اور ڈیجیٹل سسٹمز (سی کوڈ 2023) کا انعقاد

سیکورٹی فورسز کے حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملے میں دو اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی شناخت حوالدار منظور اور سپاہی شاکر کے ناموں سے ہوئی ہے جنہیں طبی امداد کے لیے میران شاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے فوری بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیراؤ کرلیا ہے اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متعلقہ تحاریر