پاک بحریہ نے ماحولیات کا عالمی دن منایا

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے صنعتی برادری پر زور دیا کہ وہ 'پلاسٹک سے ہونے والی آلودگی کے حل' کے لیے مربوط حکمت عملی اور کوششوں کو اپنائیں۔

کراچی: پاک بحریہ نے ماحول کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور سمندری ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات کرنے پر زور دینے کے سلسلے میں ماحولیات کا عالمی دن منایا۔

عالمی یوم ماحولیات 5 جون کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے تاکہ صحت مند اور سرسبز ماحول کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔ اس کا مقصد معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے صحت مند اقدامات کو فروغ دینا ہے۔ اس سال عالمی یوم ماحولیات کا موضوع ‘پلاسٹک سے ہونے والی آلودگی کا حل’ ہے، جس کا مقصد پلاسٹک مواد سے ہونے والی آلودگی کی اہمیت پر توجہ مرکوز کرنا اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے اس کے ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

سوات میں کےپی پولیس کا سرچ آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشتگرد گرفتار

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی کا سرچ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

پاک بحریہ نے ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مختلف لیکچرز، کراچی میں بندرگاہ کی صفائی مہم اور منوڑہ بیچ پر آگہی واک کا اہتمام کیا۔ مزید برآں، پاک بحریہ کی جانب سے ماحول کے تحفظ کے لیے مختلف اقدامات کا آغاز کیا جا چکا ہے جن میں بندرگاہ سے ٹھوس فضلہ جمع کرنا، اپنے دائرہ اختیار کے تمام علاقوں میں ریڈ بیڈ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کا قیام اور مینگروز کی شجرکاری مہم شامل ہیں۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں ماحول کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے پاک بحریہ کی جانب سے بروئے کار لانے کی ہر ممکن کوشش کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے صنعتی برادری پر زور دیا کہ وہ ‘پلاسٹک سے ہونے والی آلودگی کے حل’ کے لیے مربوط حکمت عملی اور کوششوں کو اپنائیں۔

متعلقہ تحاریر