لاہور: لوہاری گیٹ میں زورداردھماکا،بچے سمیت 3افراد جاں بحق،25زخمی

دھماکے کی ذمے داری بلوچ نیشنل آرمی نے تسلیم کرلی، بم بینک الحبیب کے سامنے نصب کیا گیاتھا،5زخمیوں کی حالت تشویشناک، صدر ،وزیراعظم کی مذمت

لاہور میں لوہاری گیٹ کے علاقے میں دکانوں کے قریب زور دار دھماکے میں 9سالہ بچے سمیت 3افراد جاں بحق اور25افراد زخمی ہوگئے جبکہ 5زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ دھماکے کی ذمے داری بلوچ نیشنل آرمی نے تسلیم کرلی، بم بینک الحبیب کے سامنے نصب کیا گیاتھا۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے سے متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر کھڑی  متعدد موٹرسائیکلوں میں آگ لگ گئی۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امداد ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کے نالے یا ٹائمر بم، شیرشاہ کے بعد محمود آباد میں بھی نالے میں دھماکا

شیرشاہ نالے پر دھماکے کے باوجود تجاوزات بدستور قائم

لاش او رزخمیوں کو میو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ایم ایس میو اسپتال کے مطابق اسپتال میں 15زخمی اور ایک لاش لائی گئی ہے۔3شدید زخمیوں کو آپریشن تھیٹر منتقل کردیاگیا ہے۔

بلوچ نیشنل آرمی نے دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی۔ تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اس کی پہلی کارروائی ہے، بم بینک الحبیب کے سامنے نصب کیا گیا تھا۔

پولیس  کے مطابق لوہاری گیٹ کے علاقوں میں  دکانوں کے پاس بم نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا ہے اورتقریباً ڈیڑھ فٹ گہرا گڑھا پڑا ہے۔امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے جمع کرنے شروع کردیے۔

صدر مملکت عارف علوی،وزیراعظم عمران خان،آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ،گورنرچوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی، چوہدری شجاعت حسین اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے واقعےکی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر