ایوا بی کاگارڈین میں شائع انٹرویو چوری کرنے پر روزنامہ جنگ پر تنقید

گارڈین سے وابستہ شاہ میر بلوچ کا سوشل میڈیا پر جنگ گروپ سے احتجاج، روزنامہ جنگ نے نشاندہی کے باوجود ویب سائٹ سے انٹرویو ہٹایا نہ شاہ میر کو کریڈٹ دیا

معروف اردو روزنامہ جنگ  کو برطانوی اخبار دی گارڈین کی خبر چوری کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔جنگ اخبار نے کراچی  کی مقبول کی باحجاب ریپر ایوا بی کا گارڈین میں شائع ہونے والا انٹرویو روزنامہ جنگ میں اپنے انٹرویو کے طور پر چھاپ دیا ۔

ایوابی کا انٹرویو کرنےو الے گارڈین سے وابستہ شاہ میربلوچ  نے روزنامہ جنگ پر اپنی خبر کو سرقہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اسے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی دیکھیے

جیو نیوز نے وزیرداخلہ شیخ رشید کے انٹرویو کی وڈیو سنسرکیوں کی؟

جنگ گروپ کے انگریزی اخبار اور نیوز چینل کی غلطیوں پر عوامی تنقید

جنگ اخبار کی ویب سائٹ پر اپنی خبر کی اشاعت  کے بعد شاہ میر بلوچ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ جنگ اخبار! آپ نے بغیر کسی کریڈٹ کے ایوا بی پر گارڈین میں شائع ہونے والی میری رپورٹ شائع کی ہے۔ یہ غیر اخلاقی  حرکت ہے،اگر اجازت نہ ملے تو کریڈٹ  دینا ضروری ہے۔

شاہ میر بلوچ کے احتجاج کے باوجود جنگ اخبار نے اب تک کہانی کو ہٹایا اور نہ ہی شاہ میر بلوچ کو کریڈٹ دیا ہے ۔

Eva-B-story-Guardian-Shah-Meer-Baloch, ایوا بی

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جنگ اور جیو میڈیا گروپ کو دوسرے اخبارات و جرائد کی خبریں انہیں کریڈٹ دیے بغیر چھاپنے پر تنقید کا سامنا ہے۔گزشتہ ماہ بھی جیو نیوز نے اپنی سابق رپورٹر فرحت جاوید ربانی کی جانب سے بی بی سی کیلیے کیے گئے  وزیر داخلہ شیخ رشیدکے انٹرویو کی وڈیو کاترمیم شدہ وڈیو ورژن نشر کیا تھا۔ ناقدین نے سوال اٹھایا تھا کہ یہ ویڈیو چوری کرنے کی کوشش تھی یا جان بوجھ کر خاتون رپورٹر کو باہر رکھنے کی کوشش تھی۔

بی بی سی اردو کے ایڈیٹر آصف  فاروقی نے جیو نیوز کے اس عمل کو چوری قرار دیا تھا۔آصف فاروقی نے اپنے ٹوئٹ میں جیونیوز کے اس عمل کو شرمناک قرار دیتے ہوئے لکھا کہ یہ چوری ہے، کریڈٹ دینے کی توفیق نہیں کی تو کم از کم بی بی سی کے لوگو اور ہماری رپورٹر فرحت جاوید ربانی کو فریم سے باہر نکالنے کے لیے ویڈیو کو  تو نہ پھیلاتے۔

ہم نیوز سے وابستہ خاتون صحافی نے بھی آصف فاروقی کی ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ جیو اور جنگ کی پرانی عادت ہے کہ وہ  وڈیوز چوری کرتے ہیں اور کریڈت بھی نہیں دیتے۔انہوں نے میری شیئر کردہ چیئر مین سینیٹ کی خصوصی فوٹیج کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا تھا(میرا نام چھپا دیا تھا) جس میں انہیں  بڑے بھائی کے حوالے سے بات  کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ تحاریر