جیو نیوز نے طیبہ گل کیس پر تبصرے کیلیے ”تنظیم ساز“ طلال چوہدری کو مدعو کرلیا
https://news360.tv/wp-admin/post-new.phpستمبر 2020 میں طلال چوہدری فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب علی کو ان کی رہائش گاہ میں گھس کر مبینہ طور پر ہراساں کرنے پر انکے بھائیوں کے تشدد کا نشانہ بن کر اپنا ہاتھ تڑوا بیٹھے تھے

جیو نیوز نےطیبہ گل کے سابق وزیراعظم پر لگائے گئے الزامات پر تبصرے کیلیے اپنی ہی جماعت کی خاتون رکن اسمبلی کو ہراساں کرنے کے الزام میں تشدد کا نشانہ بننے والے لیگی رہنما طلال چوہدری کو فون لائن پر مدعو کرلیا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کے سابق سربراہ پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی خاتون طیبہ گل نے گزشتہ روز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سامنے پیشی کے موقع پر دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے نیب کیسز بند کرانے کے لیے ان کی ویڈیوز کا استعمال کیا اور اپوزیشن کو بلیک میل کیا۔
یہ بھی پڑھیے
جاوید اقبال کا اصل سہولت کار کون تھا؟مدت ملازمت میں توسیع کس نے دلوائی؟
عمران ریاض کیس میں سپریم کورٹ کے احکام کی صریحاً خلاف ورزی کاانکشاف
جیو نیوز نے معاملے پر تبصرے کیلیے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کو شاہ زیب خانزادہ اور حامد میر سمیت دیگر پینلسٹ کے ساتھ مدعو کیا۔
واضح رہے کہ ستمبر 2020 میں طلال چوہدری فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب علی کو ان کی رہائش گاہ میں گھس کر مبینہ طور پر ہراساں کرنے پر انکے بھائیوں کے تشدد کا نشانہ بن کر اپنا ہاتھ تڑوا بیٹھے تھے۔
جسٹس جاویداقبال نےچئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نورعالم خان پربہت پریشرڈلوایاکہ انکواجلاس میں نہ بلایاجائےلیکن نورعالم خان نےپریشرنہیں لیاانکوبلایالیکن وہ نہیں آئےاب نورعالم کےپاس جاویداقبال کےخلاف طیبہ گُل کی ویڈیوکےعلاوہ بھی کافی ویڈیوزآڈیوزکےثبوت ہیں#JusticeJavedIqbalshouldresign pic.twitter.com/O1rXT3T7il
— Ch Mubeen Gujjar (@CMMobeen) July 7, 2022
خاتون رکن قومی اسمبلی کو گھر میں گھس کر ہراساں کرنے پر رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے طلال چوہدری نے خود کو بے قصور ثابت کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں تنظیم ساز ی کے سلسلے میں عائشہ رجب کےگھر مدعو کیا گیا تھا۔
بعد ازاں طلال چوہدری نےمقامی میڈیا کے ان دعوؤں کی تردید کی تھی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ خاتون ایم این اے کے بھائیوں نے انہیں مارا پیٹا، مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا۔طلال کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم صفدر کا قریبی اور قابل اعتماد ساتھی سمجھا جاتا ہے۔
Pakistan Muslim League Nawaz leader Talal Chaudhry allegedly trashed by brothers of a woman MPA of PML-N in Faisalabad. pic.twitter.com/bmprWoYdOA
— Nafees Naeem (@sarimnafees1) September 26, 2020
تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ یہ حیران کن ہے کہ میڈیا نے ایک ایسے سیاستدان کو مدعو کیا جسے اپنی ہی پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی کو ’تنظیم سازی‘ کے نام پر ہراساں کرنے کے الزامات کا سامنا تھا۔
ویڈیو کلپ میں سینئر اینکر پرسن حامد میر نے دعویٰ کیا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین نور عالم خان پر جاوید اقبال نے طیبہ گل کیس میں کیس پیش کرنے اور انہیں طلب کرنے سے باز رہنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاوید اقبال کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔حامد میر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نور عالم خان کے پاس طیبہ گل کی ویڈیو کے علاوہ جاوید اقبال کے خلاف ثبوت کے طور پر مزید ویڈیوز موجود ہیں۔
حامد میر نے کہا کہ جاوید اقبال کے خلاف الزامات کا براہ راست تعلق لاپتہ افرادکمیشن کی کارروائی سے ہے اور کم از کم4خواتین نے گل جیسی شکایات درج کی تھیں۔









