وزیراعظم شہباز شریف کی کاکردگی غیرتسلی بخش ہے، لاہور چیمبر آف کامرس

وزیراعظم ہماری توقعات پر پورا نہیں اتر سکے، شاید بہت زیادہ بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال کی وجہ سے وہ ڈیلیور نہیں کر سکے، وزیر اعظم ملکی معیشت کو درست سمت پر گامزن کرنے کے لیے تیزی سے کام کریں، صدر ایل سی سی آئی میاں نعمان کبیر و دیگر کی پریس کانفرنس

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) نے  وزیر اعظم شہباز شریف کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ ملکی معیشت کو درست سمت پر گامزن کرنے کے لیے تیزی سے کام کریں۔

ایل سی سی آئی کے صدر میاں نعمان کبیر نے پیر کو منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ وہ (وزیراعظم) ہماری توقعات پر پورا نہیں اتر سکے اور شاید بہت زیادہ بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال کی وجہ سے وہ ڈیلیور نہیں کر سکے۔

یہ بھی پڑھیے

سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے بھرپور مالی معاونت کی جائے گی، ایشیائی ترقیاتی بینک

کنزیومر پرائسز کے حساب سے پاکستان دنیا کا تیسرا مہنگا ترین ملک بن گیا

 لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ وہ تمام خرابی کا ذمہ دار اکیلے حکومت (بیوروکریسی) کو نہیں ٹھہرا رہے ہیں، کیونکہ سول اسٹیبلشمنٹ (بیوروکریسی) سمیت سبھی نے ملک میں خرابی  پیدا کرنے میں کردار ادا کیا ہے۔

لاہور چیمبر کے وائس چیئرمین میاں رحمان عزیز چن نے کہا کہ  سیاسی عدم استحکام اور متضاد اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے 2016 میں حالات خراب ہونا شروع ہوئے جبکہ 17-2018میں مسلم لیگ ن سے پی ٹی آئی  کو اقتدار کی منتقلی کے وقت   بجٹ خسارہ بھی بڑھ   گیا اور اب یہ ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گیا ہے اور   تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  میرے خیال میں یہ فوجی نہیں سول اسٹیبلشمنٹ نے معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے طویل مدتی پالیسیاں وضع نہیں کیں۔

ایل سی سی آئی کے عہدیداروں نے کہا کہ ہر چیز کی طرح اس وقت ملکی معیشت بھی تاریخ کی بدترین صورتحال سے دوچار ہےخاص کر کاروباری برادری سے متعلق مسائل جیسا کہ لیٹرز آف کریڈٹس(ایل سی) کھولنا،  بندرگاہوں پر تقریباً 3500 کنٹینرز کی نان کلیئرنس ،اسپیئر پارٹس اور  خام مال کی عدم درآمد   وغیرہ۔

جون سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کے نفاذ اور وصولی پر  افسوس کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں بتائیں کہ ہم کہاں جائیں؟ آپ (حکومت) اس ماہ سے ایف پی اے وصول کر سکتے ہیں لیکن جون سے نہیں  کیونکہ اس  وقت جب ہم اپنا سامان تیار اور فروخت کر چکے ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ایف پی اے کا مسئلہ لاہور میں اسٹیل ملز کو بندش کی طرف لے جا رہا ہے۔ .

متعلقہ تحاریر