ڈی ای او دادو کو بااثر گھوسٹ ملازمین کیخلاف کارروائی مہنگی پڑگئی

ڈی ای او دادو میں 1100 سے زائد گھوسٹ اساتذہ کے خلاف کارروائی کررہے تھے، چند روز قبل 2 گھوسٹ ملازمین نے ڈی ای او کو دفتر میں گھس کر گالیاں اور تبادلے کی دھمکیاں دیں، معطل ہونے پر 2 دن میں بحال ہوگئے اور ڈی ای او کا تبادلہ کروادیا۔

دادو میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر (ڈی ای او) کوبااثر گھوسٹ اساتذہ کے خلاف کارروائی مہنگی پڑگئی۔ڈی ای او دادو غلام سرور ببر کا تبادلہ کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر دادو میں 1100 سے زائد گھوسٹ اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسریٰ یونیورسٹی جعلی ڈگری کیس سی کلاس کردیا

پاکستان میں تعلیمی اصلاحات کے ضمن میں اہم سنگ میل عبور

گھوسٹ اساتذہ نے اپنے خلاف تادیبی کارروائی کیخلاف چند روز قبل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر دادو کے دفتر میں گھس کر غلام سرور ببر کوگالیاں دیتے ہوئے تبادلے کی دھمکیاں دی تھیں۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کو گالیاں دینے میں ملوث 2 اساتذہ کو معطل کرکے ان کیخلاف انکوائری کا اعلان کیا گیا تھا تاہم معطل اساتذہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے 2 دن میں بحال ہوگئے ۔

بااثر گھوسٹ اساتذہ نے بحالی کے فوری بعد اپنا سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے ایک سیاسی شخصیت کو سفارش کرکے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر دادو غلام سرور ببر کا تبادلہ کروادیا۔

متعلقہ تحاریر