ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی جوائنٹ وینچر جاری رہے گا، ترک کونسل جزل

این ای ڈی، شعبہ الیکٹرونکس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ کے تحت دوسری دوروزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد

کراچی: پاک ترکیہ دوستی زندہ باد، دونوں ممالک ایک دوسرے کا ساتھ دیتے آئے ہیں اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں بھی جوائنٹ وینچر جاری رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار مہمان ِ خصوصی ترک کونسل جزل جمال سانگو نے جامعہ این ای ڈی کے شعبہ الیکٹرونکس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ کے تحت دوسری دو روزہ بین ااقوامی کانفرنس میں کیا۔

کانفرنس کی صدارت پرووائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کی۔ مہمان خصوصی ترک کونسل جزل جمال سانگو کا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر ایسی کانفرنس کا انعقاد قابل تحسین ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مرد و عورت کی یکساں تربیت ضروری ہے، این ای ڈی سیمینار میں مقررین کا اظہار خیال

طلبہ کی جھوٹ موٹ کی شادی کے انعقاد پر لمز کو تنقید کاسامنا

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک ترکیہ دوستی زندہ باد، دونوں ممالک ایک دوسرے کا ساتھ دیتے آئے ہیں اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں بھی جوائنٹ وینچر جاری رہے گا۔

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل کا کہنا تھا کہ موجودہ دور کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس کانفرنس سے ٹیکنالوجی کے میدان میں بھرپور فائدہ اٹھا یا جاسکتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تحقیق کے تبادلے سے نئی راہیں کھلتی ہیں جو کہ تحقیق کار کو وسعت النظری بخشتی ہیں۔

معین الجامعہ نے ملکی اور غیرملکی ماہرین سمیت کانفرنس آرگنائزر کی کاوشوں کو سراہا۔

کانفرنس کے اختتامیہ پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈاکٹر طارق رفیع کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا کہ چِپ کے ذریعے دنیا کا آپ کے انگوٹھوں تلے آجانا ناقابل یقین تھا لیکن آج یہ ممکن ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جدید دور اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ آگے بڑھنا ناممکن کو ممکن کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو کانفرنس کے ذریعے، مختلف پیپرز کے ذریعے،دنیا بھر کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عالمی کانفرنس قابل داد ہے۔

جامعہ ترجمان فروا حسن کے مطابق 15 اور 16 مارچ کو این ای ڈی یونیورسٹی کے شعبہ الیکٹرونکس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے تحت منعقدہ اس دوسری دو روزہ عالمی کانفرنس میں 9 کی نوٹ اسپیکرز، جن میں 5 بین الاقوامی اور 4 قومی ماہرین سمیت 11 صنعتی ماہرین اور 26 تحقیق کاروں نے مقالے پڑھے۔

چیئرمین شعبہ الیکٹرونکس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ ڈاکٹر عمران اسلم اور ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر سعد قاضی نے بتایا کہ اس کانفرنس میں جدید ٹیکنالوجی کو موضوع بحث بنایا گیا، جس میں پودوں کی چِپ سے مانیٹرنگ، بلاک چین ٹیکنالوجی کے استعمال سے سپلائی چین کی بہتری سمیت وائر لیس کمیونیکیشن کی 5G اور 6G میں بہتری سے متعلق پیپرز پڑھے گئے۔

چیئرمین ڈاکٹر عمران اسلم کا کہنا تھا کہ این ای ڈی چِپ ڈیزائننگ کرچکی ہے، اب اگلے مراحل کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

متعلقہ تحاریر