خیبرپختونخواکا سب سے بڑا لیڈی ریڈنگ اسپتال دیوالیہ ہوگیا
اسپتال تنخواہیں ادا نہیں کرسکتا،ادویہ کی خریداری بھی رک گئی،اب مخصوص آپریشن تھیٹرز کی بندش زیر غور ہے، صحافی افتخار فردوس کا ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے حوالے سے دعویٰ

خیبرپختونخوا میں بدترین مالی بحران کے باعث صحت کا شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا۔ معاشی بحران کے باعث صوبے کاسب سے بڑا لیڈی ریڈنگ اسپتال دیوالہ ہوگیا۔
اسپتال عملے کو تنخواہوں کی ادائیگی کے قابل بھی نہیں رہا۔مخصوص آپریشن تھیٹرز کی بندش پر بھی غور شروع کردیاگیا۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت نے کمپنیوں کے مطالبے پر ادویات 20 فیصد مہنگی کردیں
سعودی عرب سے اسلام آباد آنے والے دو افراد میں مونکی پاکس کی تصدیق
ڈیجیٹل نشریاتی ادارے خراسان ڈائری کے منیجنگ ایڈیٹر افتخار فردوس نے ٹوئٹ میں لکھاکہ”خیبرپختونخوا کا سب سے بڑا ہسپتال نادہندہ دیکھ کر دکھ ہوا۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپتال تنخواہیں نہیں دے سکتا، ادویات کی خریداری رک گئی ہے اور اب مخصوص آپریشن تھیٹرز کو بند کرنے کا سوچ رہے ہیں“۔
Sad to see the biggest hospital in Khyber Pakhtunkhwa has defaulted. The spokesperson for the Lady Reading Hospital says the hospital cannot pay salaries, the procurement of medicine has stopped and they’re pondering now to shutdown specific operation theatres.
— Iftikhar Firdous (@IftikharFirdous) May 2, 2023
افتخار فردوس کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے خیبرپختونخوایونین آف جرنلسٹ کے صدرشمس مہمندنےلکھا کہ”کیا یہ سب نوشیروان برکی کی اس خودمختار بورڈ کا کیا دھرا نہیں جس نے 8 سال تک محکمہ صحت پختونخوا کا زیادہ تر بجٹ صرف اس ایک ہسپتال پر خرچ کیا۔۔۔۔ ان حالات کے ذمہ دار کون ہے؟“۔
صحافی تیمور خان نے اپنے تبصرے میں لکھاکہ” لیڈی ریڈنگ اسپتال ترجمان نے تردید کی ہے اس خبر کی ، کہتے ہیں کہ ہسپتال میں سب کچھ معمول کے مطابق کے مطابق ہے“۔
انہوں نے مزید لکھاکہ”محکمہ خزانہ کے مطابق ہسپتالوں کے پاس مختلف اکاؤنٹس میں فنڈز ہوتے ہیں جو وہ ظاہر نہیں کرتے لیکن ہسپتالوں نے جس تیز رفتاری کے ساتھ تعیناتیاں کی ہے وہ بوجھ بن جائے گا“۔









