بل گیٹس کرونا وائرس سے متعلق سازشوں پر مایوس اور حیرت زدہ

اب تک بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے عالمی وبائی مرض کے خلاف تقریباً 1.75 ارب ڈالرز خرچ کیے ہیں۔

مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اُن سازشوں پر افسوس اور حیرت کا اظہار کیا ہے جن میں ان پر کرونا وائرس کے بارے میں پہلے سے علم ہونے اور اس صورتحال کو خود کے فائدے کے لیے اسلتعمال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے روئٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے بل گیٹس نے کہا ہے کہ جب سے کرونا وائرس کی وباء پھیلی ہے انہیں انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی لاکھوں سازشوں کے بارے میں معلوم ہوا۔

امریکا سمیت دیگر ممالک کے لوگوں نے نہ صرف بل گیٹس پر الزام لگایا ہے بلکہ امریکی متعدی امراض کے ماہر انتھونی فوسی کو بھی ایسی سازشوں میں ملوث قرار دیا ہے۔

بل گیٹس نے کہا کہ نہ تو ڈاکٹر فوکی اور نہ ہی انہیں کوئی خیال تھا کہ وہ پورے منظر نامے میں اتنی توجہ حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ‘میں اس سے بہت حیران ہوں۔ امید ہے کہ یہ سب جلد ختم ہوجائے۔’

اب تک بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے عالمی وبائی مرض کے خلاف تقریباً 1.75 بلین ڈالرز خرچ کیے ہیں۔

کرونا وائرس چین میں پھیلنے کے بعد سے سوشل میڈیا پر یہ غلط فہمی پھیل گئی ہے کہ مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کو وائرس سے پھیلنے سے قبل ہی اس کا علم تھا۔

یہ بھی پڑھیے

بل گیٹس کی کرونا کے بارے میں بڑی پیشگوئی

کچھ لوگوں نے تو یہاں تک دعویٰ کیا کہ بل گیٹس اور ڈاکٹر فوکی نے دنیا کی آبادی پر قابو کرنے کے لیے مہلک وائرس پیدا کیا۔ کچھ لوگوں نے یہ بھی قیاس کیا کہ بل گیٹس ویکسین کے ذریعے لوگوں میں ٹریک ایبل مائیکرو چپس داخل کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم بل گیٹس نے ایسی تمام سازشوں کے خلاف بات کی ہے جنہوں نے یقیناً انہیں حیران اور غمگین کردیا ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا لوگ ان نظریات پر یقین رکھتے ہیں؟ بل گیٹس نے وبائی دنوں کے درمیان امریکا میں صحت کے بحران سے نمٹنے کے لیے جو بائیڈن کی نئی ٹیم کی بھی تعریف کی ہے۔

متعلقہ تحاریر