برطانیہ میں کرونا وبا سے اموات کا سلسلہ رک گیا
پچھلے 28 دنوں کے دوران برطانیہ میں کرونا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔

برطانیہ کرونا وبا سے بدترین حد تک متاثر ہوا لیکن مہینوں کے سخت ترین لاک ڈاؤن اور ویکسین کے باعث اب کیسز میں کمی آنے لگی ہے اور تقریباً ایک ماہ سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔
برطانیہ میں کرونا سے ایک لاکھ سے زیادہ شہری جان کی بازی ہار گئے۔ وائرس کی بدترین اقسام نے بھی برطانیہ کا رخ کیا لیکن اب وبا کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ تھمنے لگا ہے۔ پچھلے 28 دنوں سے برطانیہ میں کرونا وبا سے اموات رپورٹ نہیں ہورہی ہیں۔ جولائی 2020 کے بعد سے ایسا کبھی نہیں ہوا کہ مسلسل 28 دن تک کرونا سے کوئی ہلاکت نہ ہوئی ہو۔
A huge thank you to everyone who has made this possible 💙https://t.co/MVj08dCvSs
— NHS Million 💙 (@NHSMillion) May 10, 2021
یہ بھی پڑھیے
برطانیہ سے نیا کرونا وائرس کراچی منتقل
اعداد و شمار کے مطابق جنوری تک برطانیہ میں یومیہ ایک ہزار سے زائد شہری لقمہ اجل بن رہے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اموات کی اس شرح کے وقت برطانیہ کے اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ بھرپور طریقے سے کام کررہے تھے لیکن اموات تھیں کہ کسی طور قابو میں نہیں آرہی تھیں۔
ڈاکٹرز کی جانب سے کوویڈ 19 کے کیسز کم ہونے اور اس کی شدت میں کمی آنے کی ایک بڑی وجہ طویل ترین لاک ڈاؤن اور شہریوں کو ویکسین کی خوراکیں لگانا قرار دی جارہی ہے۔
واضح رہے برطانیہ میں اکتوبر سے لاک ڈاؤن نافذ تھا لیکن دسمبر میں وائرس کی نئی قسم دریافت ہونے کے بعد پابندیاں مزید سخت کردی گئی تھیں۔ا