برطانیہ سے نیا کرونا وائرس کراچی منتقل

پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلنے کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب ایران سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ یحییٰ جعفری ایران سے کراچی واپس آئے تھے۔

محکمہ صحت سندھ نے برطانیہ سے نئی قسم کے کرونا وائرس کے کراچی منتقل ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق برطانیہ سے واپس آنے والے 12 افراد کے کرونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 افراد میں نئے قسم کے کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان افراد سے رابطے میں آنے والے تمام افراد کے ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔

وزیر صحت سندھ کی میڈیا کوآرڈینیٹر میران نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر معلومات شیئر کیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس پھیلنے کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب ایران سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ یحییٰ جعفری ایران سے کراچی واپس آئے تھے۔

یحییٰ جعفری کی آمد پاکستان میں وباء کا آغاز ثابت ہوئی تھی۔ اسی طرح برطانیہ سے مسافر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے ہیں جن میں کرونا وائرس کے برطانوی تغیرکی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کرونا اور پولیو مہم کا حال کیا ایک جیسا ہوگا؟

دریں اثنا میران نے بتایا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فلائٹ آپریشن عارضی طور پر رکنے سے پہلے ہی مسافر کراچی پہنچ چکے تھے۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے