حضوری باغ میں کرونا ویکسین کی آڑ میں موج میلہ؟
تقریب میں موجود متعدد فنکاروں نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔
ملک میں ایک طرف کرونا کی وباء کے کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے تو دوسری جانب حضوری باغ میں فنکاروں کی ویکسین لگانے کی تقریب میں تمام افراد ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے نظر آئے ہیں۔
پاکستان میں کرونا کی وباء کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ اس وجہ سے حکومت نے لاک ڈاؤن بھی سخت کردیا ہے لیکن ہمارے فنکار وباء کی سنگینی کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں موجود مشہور حضوری باغ میں فنکاروں کو ویکسین لگانے کی تقریب منعقد کی گئی۔ شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔
گلوکار فاخر، اداکار یوسف کمال عرف شکیل، فیصل قریشی اور عدنان جیلانی سمیت مختلف فنکار کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے حضوری باغ پہنچے لیکن حیران کن طور پر کسی نے بھی کرونا سے بچاؤ کی ایس او پیز پر عمل نہیں کیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میزبان فرح سعدیہ نے ویڈیو شیئر کی تو سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا۔
Beautiful evening in Hazoori Bagh Lahore #covidvaccine drive pic.twitter.com/JykyBbYmDZ
— Farah Saadia (@FarahSaadya) May 30, 2021
یہ بھی پڑھیے
عروہ حسین پر کرونا سے صحتیابی پر بھی تنقید
ایک صارفہ نے لکھا کہ تقریب میں بیٹھا ہر فنکار کرونا سے بچاؤ کی ویکسین کی بات کررہا ہے مگر کسی ایک شخص نے بھی ماسک نہیں پہنا۔ ویکسین لگانے کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہوتا کہ آپ کرونا کی وباء کا شکار نہیں ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ وہ امریکا میں موجود ہیں اور ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے کے باوجود بھی ماسک کی پابندی کرتی ہیں۔
I love how everyone is talking about COVID vaccine but none of them are wearing the mask. Having vaccine shot doesn’t mean that you won’t get COVID even here in USA after my both shot still wearing a mask
— Nazish Khan (@nkhan1417) May 31, 2021
ایک اور صارف نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ صرف غریب افراد بس میں سفر نہیں کرسکتے کیونکہ اس سے کرونا پھیلتا ہے لیکن امیر طبقے کو ہر کام کرنے کی اجازت حاصل ہے۔
Only poor people can not travel in buses and hiaces because they spread covid but rich are allowed to do anything.
— Imran Ullah Khan (@pk_swe) May 30, 2021
مختلف ٹوئٹر صارفین نے ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے اسے کرونا ویکسین کے آڑ میں موج میلہ قرار دیا ہے۔
لوگوں کو جان کی پڑی اور یہاں کرونا ویکسن کے کور میں موج میلا ۔۔حیرت ھے
— Patriotic (@toor_sajjad) May 30, 2021









