شہید ڈاکٹرز کو سول ایوارڈز نہ دینا بدقسمتی ہے، ڈاکٹر قیصر سجاد

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا ہے کہ یہ لمحہ فکریہ ہے کہ کرونا سے متاثرہ 219 ڈاکٹرز انتقال کرچکے ہیں۔ پیرا میڈیکل اسٹاف کے 31 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ ایسوسی ایشن نے اپنی کوششوں سے میڈیکل کے شعبے سے جڑے وہ افراد جو انتقال کرچکے تھے انہیں حکومتی سطح پر شہید ڈکلیئرڈ کرایا، مگر بد قسمتی سے حال ہی میں تقسیم ہونے والے سول ایوارڈز کے لیے کسی شہید ڈاکٹر کو نامزد نہیں کیا گیا۔

نیوز 360 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا تھا کہ ہماری ایسوسی ایشن نے شہید ڈاکٹرز کے اہل خانہ کے لیے معاشی پیکج بھی منظور کرایا تھا مگر بدقسمتی سے ابھی تک اس پر بھی عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔حکومتی سطح پر کسی خاندان کی ضروریات معلوم نہیں کی گئیں اور نہ ہی کسی کو ملازمت دی گئی ہے۔

نیوز 360 سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر قیصر سجاد نے اور کن کن حقائق سے پردے اٹھائے ہیں دیکھتے ہیں اس انٹرویو میں

یہ بھی پڑھیے

3 برسوں میں ادویات کی قیمتوں میں 12ویں مرتبہ اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ تحاریر