پاکستانیوں کا خونی رشتوں میں شادی کا جنون نئی نسل کیلیے زہر قاتل

پاکستان 73فیصد کزن میرجز کے ساتھ دنیا میں سرفہرست،ایک کروڑ 60لاکھ افراد جینیاتی امراض کا شکار، پاکستان بہرے بچوں کی سب سے بڑی آبادی بن گیا

پاکستانیوں کا خونی رشتوں میں شادی کا جنون نئی نسل کیلیے زہر قاتل بن گیا۔پاکستانیوں  نے خونی رشتوں میں شادیوں کے حوالے سے پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا۔کزنز میرجز کے باعث ملک میں جنیاتی امراض تیزی سے پھیلنے لگے۔

ایک تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں خونی رشتوں میں  شادی کا جنون سب سے زیادہ پاکستان میں پایا جاتا ہے ۔ پاکستان میں 73 فیصد شادیاں خونی رشتوں میں ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پشاور کے ڈاکٹروں کا کارنامہ، بغیر سینہ چاک کئے مریض کے دل کا والوو تبدیل کردیا

جناح اسپتال کراچی میں روبوٹک سرجری متعارف کرانے پر غور

 

خونی رشتوں میں شادی کےبڑھتے رجحان  کے باعث ملک میں جینیاتی امراض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ملک میں جینیاتی امراض میں مبتلا افراد کی تعداد کا تخمینہ ایک کروڑ 40لاکھ  سےایک کروڑ60لاکھ کے درمیان ہے جبکہ پاکستان میں16لاکھ میوٹنٹ پائے گئے ہیں۔ اور ملک میں بہرے بچوں کی سب سے بڑی کمیونٹی ہے۔

متعلقہ تحاریر