شمالی وزیرستان پولیو کا گڑھ بن گیا،رواں سال 12واں کیس رپورٹ

رواں سال ملک میں رپورٹ ہونے والے تمام 12 پولیو کیسز شمالی وزیرستان میں سامنے آئے ہیں جن میں  سے 9 کیسز میر علی کے علاقے میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیبرپختونخوا کا قبائلی ضلع شمالی وزیرستان پولیو وائرس کا گڑھ بن گیا۔رواں  سال پولیو کا بارہواں کیس سامنے آگیا۔

محکمہ صحت کے مطابق تازہ ترین پولیو کیس شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کی یونین کونسل نمبر 2 میں سامنے آیا ہے۔21ماہ کے متاثرہ بچے کی دائیں ٹانگ 18 جون کو مفلوج ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

ڈبلیو ایچ او  نے یورپ کو منکی پاکس وباء کا گڑھ قرار دے دیا

کورونا وائرس امریکا کی بائیو لیب میں تیار کیاگیا، پروفیسر جیفری کا دعویٰ

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق  اس سال ملک میں رپورٹ ہونے والے تمام 12 پولیو کیسز شمالی وزیرستان میں سامنے آئے ہیں جن میں  سے 9 کیسز میر علی کے علاقے میں رپورٹ ہوئے ہیں تاہم دیگرعلاقے بھی محفوظ نہیں ہیں۔

محکمہ صحت کےاہلکار کے مطابق خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع  بشمول شمالی اور جنوبی وزیرستان،ڈیرہ اسماعیل خان،بنوں ، ٹانک اور لکی مروت وائلڈ پولیو وائرس کے حوالے سے خطرناک ترین تصور کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بنوں میں بھی اس سال اپریل اور مئی کے درمیان  پولیو کے دو مثبت ماحولیاتی نمونے رپورٹ ہوئے، جو اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ پولیو وائرس کی منتقلی صرف شمالی وزیرستان تک محدود نہیں ہے۔

متعلقہ تحاریر