ملک بھر میں کووڈ 19 سے متاثرہ مزید 8 افراد انتقال کرگئے، این آئی ایچ

این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ 170 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکسان میں کورونا وائرس کے وار جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر موذی وائرس سے متاثرہ مزید 8 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے جمعرات کے روز اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم آٹھ افراد کورونا سے انتقال کر گئے ہیں جبکہ اسی عرصے میں 761 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شمالی وزیرستان پولیو کا گڑھ بن گیا،رواں سال 12واں کیس رپورٹ

ڈبلیو ایچ او  نے یورپ کو منکی پاکس وباء کا گڑھ قرار دے دیا

این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 20,843 کووِڈ ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 761 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، اس طرح ملک بھر میں CoVID-19 ٹیسٹ کی مثبت شرح 3.65 فیصد رہی۔

این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ 170 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئسس نے کہا کہ وہ فکر مند ہیں کہ کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے، جس سے صحت کے نظام اور طبی عملے پر مزید دباؤ پڑ رہا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کو رپورٹ کیے گئے کووِڈ کیسز کی تعداد میں پچھلے دو ہفتوں میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو اومیکرون کی ذیلی قسموں پر مشتمل ہے تاہم ان کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ تحاریر