بے نظیر بھٹو کے آبائی شہر رتوڈیرو میں گیسٹرو سے مزید دو بچے جاں بحق

رتوڈیرو کی تحصیل نئوں ڈیرو میں گیسٹرو کی وبا قابو ہو گئی درجنوں افراد تعلقہ اسپتال میں داخل۔

رتوڈیرو تحصیل اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی آبائی شہر نئوں ڈیرو میں گیسٹرو کی باعث مزید 2 بچے دم توڑ گئے۔

رتوڈیرو تحصیل نئوں ڈیرو اور گردونواح میں گیسٹرو کی وبائی صورتحال برقرار ہے۔ نئوں ڈیرو کے سرکاری اسپتال میں صبح سے 27 سے زائد گیسٹرو کے مریض علاج کے لیے لائے گئے جن میں سے 12 کو تشویشناک حالت میں چانڈکا ہسپتال لاڑکانہ منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

ملالہ ایلمینٹری اسکول نے امریکا میں اہم کامیابی حاصل کرلی

رتوڈیرو میں گیسٹرو کے مرض کے ڈیرے، ایک بچی جاں بحق

جب کی نئوں ڈیرو کے مشتاق نگر کے رہائشی جنید ولد شاہنواز میرانی اور پنجو ڈیرو کے ساجد ولد عبدالحمید بھیل انتقال کر گئے۔

نئوں ڈیرو اسپتال میں گزشتہ 10 روز میں گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد 1133 ہوگئی۔

ڈاکٹر اختر علی دایو کا کہنا ہے حالیہ مون سون کی بارشوں کے بعد گیسٹرو میں اضافہ ہو گیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر 50 سے زائد مریض علاج کے لیے اسپتال لائے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر اختر علی دایو کا کہنا ہے کہ گڑھی خدابخش بھٹو، پنجو ڈیرو، چھنب جیہو، سوڈھو جیہو سمیت نئوں ڈیرو کے مختلف دیہاتوں اور علاقوں سے مریضوں کو علاج کے لیے اسپتال لایا جا رہا ہے۔

عوام کو نصیحت کرتے ہوئے ڈاکٹر اختر علی دایو کا کہنا ہے کہ "لوگ کھانے پینے کی کھلی اشیاء کھانے سے گریز کریں، اپنے گھر اور گلیوں کی صفائی کو یقینی بنائیں تاکہ گیسٹرو جیسے موذی مرض سے بچا جاسکے۔

متعلقہ تحاریر