ملتانی ایک دن میں 20ہزار لیٹر مضر صحت کاربونیٹیڈ سافٹ ڈرنکس پیتے ہیں، ڈاکٹر افنان

سموسوں کو مضر صحت قرار دینے والے ڈاکٹر محمد افنان قیصر نے کولڈرنک کے بے انتہا استعمال کو انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتنی بھاری مقدار میں کاربونیٹیڈ سافٹ ڈرنکس پینا تباہی کا راستہ ہے

ڈاکٹرمحمد افنان قیصر کا کہنا ہے کہ ملتان کے شہری صرف ایک روز میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی کوکا کولا ڈرنک پی جاتے ہیں جوکہ انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر صحت ہے ۔

ڈاکٹر محمد افنان قیصر نے اپنے ٹوئٹر  ہینڈل سے ایک وڈیو شیئر کی جس میں وہ بتارہے ہیں کہ ملتان کے شہری روزانہ کی بنیاد پرتقریباً 20 ہزار لیٹر کوکاکولاپی جاتے ہیں جس کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے بنتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ہمدرد پاکستان کی ’’خود کو پہچانو‘‘ کے عنوان سے صافی مہم کا آغاز 

ڈاکٹر محمد افنان قیصرنے کہا کہ اس قدر کاربونیٹیڈ سافٹ ڈرنکس کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے۔ صحت کی اس تباہی کا حجم  کا کوئی اندازہ نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملتان میں صرف ڈیڑھ کروڑ روپے کی کوکا کولا پی جاتی ہے تو باقی شہروں کا حال کیا ہوگا۔ کراچی میں کتنی کاربونیٹیڈ سافٹ ڈرنکس ہوتی ہوگی اس کا کوئی اندازہ نہیں ہے ۔

ڈاکٹرافنان نے کہا کہ اتنی بھاری مقدار میں کاربونیٹیڈ سافٹ ڈرنکس پینا تباہی کا راستہ ہے۔ ہمیں اس بارے میں سوچنا پڑے گا۔ یہ انسانی صحت کے لیے سخت نقصان دہ ہے ۔

ڈاکٹر افنان قیصر کی پوسٹ پر ایک صارف نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم ہر چیز پر لیکچر دینے کا فوبیا ہے۔ وو نا کھاؤ یہ نہ کھاؤ۔ ایک ڈاکٹر کچھ کہتا ہے  جبکہ دوسرا کچھ ۔

ٹوئٹر صارف نے کہا کہ  پاکستان ایک کنفیوز  لوگوں کی قوم ہے۔ اگر ہم صحت مند ہیں تو ہم ہر خوراک لے سکتے ہیں لیکن متوازن انداز کے ساتھ۔

واضح رہے مذکورہ ڈاکٹر افنان نے اس سے قبل سموسوں کو صحت کے خطرناک ترین چیز قرار دیا تھا جس پر سوشل میڈیا پر ان کی بہت ٹرولنگ کی گئی تھی ۔

متعلقہ تحاریر