ڈریپ نے بخار کے علاج میں استعمال ہونے والا انجکشن غیر معیاری قراردیدیا

ڈریپ نے پیراسٹ انجکشن کا بیچ نمبر سی جے 170 مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کردی۔انجکشن استعمال کرنے والوں کو  معالج سے رجوع   کرنیکا مشورہ

 ملک میں جعلی اور غیرمعیاری ادویہ کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے بخار میں عام استعمال ہونے والے انجکشن کو غیر معیاری قرار دیدیا۔

ڈریپ نے  انجکشن پیراسٹ کے بیچ کے غیر معیاری ہونے کا الرٹ جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں کرونا کی انتہائی متعدی قسم امیکرون ایکس بی بی کے 6 کیسز کی تصدیق

ملک میں ایڈز کا پھیلاؤ خطرناک، گزشتہ سال 9600 اموات ہوئیں

 ڈریپ نے  پیراسٹ انجکشن کا غیر معیاری بیچ مارکیٹ سے فوری اٹھانے کی ہدایت کردی۔  ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے  پیراسٹ 1گرام، 100 ایم ایل کا بیج نمبر سی جی 170 غیر معیاری قرار دیا ہے۔

ڈریپ نے ہدایت کی ہے کہ پیراسٹ انجکشن کا بیچ نمبر سی جے 170 استعمال کرنے والے اپنے معالج سے رجوع کریں۔  انجکشن میں کالے رنگ کے ذرات انسانی آنکھ سے دیکھے جا سکتے ہیں۔

20 نومبر 2022 کو تیار ہونے والے انجکشن کی مدت 20 نومبر 2024 کو ختم ہو رہی ہے، متعلقہ پیراسٹ انجیکشن کے استعمال کو فوری روکنے کی ہدایت کردی ہے۔

اس فیصلے سے مریضوں میں تشویش کی ایک نئی لہر دوڑ گئی ہے۔  عوام پریشان ہیں کہ غیر معیاری ادویات کا دھندا روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر کاروائی کی ضرورت ہے۔

متعلقہ تحاریر