کراچی کے بہن بھائیوں کی 1000 سال سے زائد عمریں

ڈی کروز خاندان کے بھائی بہنوں کی عمریں 75 سے 97 سال کے درمیان ہیں۔

دنیا کے مختلف ممالک میں رہنے والے 12 طویل العمر بھائی بہنوں کا نام گنیز بک میں شامل کرلیا گیا۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے بھائی بہنوں کی مجموعی عمر 1000 سال سے زائد ہوگئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ڈی کروز خاندان کے بھائی بہنوں کی مجموعی عمر ایک ہزار 45 سال اور 315 دن ہے ۔ جو کہ دنیا میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ عمر ہے۔ اہم ترین بات یہ ہے کہ ان تمام لوگوں کی عمریں 75 سے 97 سال کے درمیان ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

وائٹ ہاؤس کی صفائی کے اخراجات پاکستان میں 2 مکانات کی مالیت کے برابر

اس خاندان کی سب سے چھوٹی بہن گینا کارٹر ہیں۔ برطانوی اخبار دی لندن فری پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے گینا نے کہا کہ آج بھی تمام بھائی بہنوں کے درمیان محبت و احترام موجود ہے۔ یہاں تک کہ وہ سب روزانہ ویڈیو کالز بھی کرتے ہیں۔

کینیڈا منتقل ہونے سے قبل گینا کارٹراوران کا خاندان برصغیر پاک وہند کے شہر کراچی میں رہائش پذیرتھا ۔ ڈی کروز خاندان کے ان بھائی بہنوں میں سے چند امریکی ریاست کیلی فورنیا میں رہتے ہیں جبکہ دیگر کا سوئٹزرلینڈ میں قیام ہے۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے