رقص کرنے پر لمز کے طلباء کے خلاف مقدمہ درج
پولیس کے مطابق مالم جبہ میں طلباء کے رقص کے دوران فحش حرکات کی گئیں جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مالم جبہ میں رقص کی ایک محفل سجانے اور اُس میں شرکت کرنے پر لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز (لمز) کے طلباء کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔
خیبرپختونخوا حکومت کے بارے میں یہ عام تاثر ہے کہ وہ کوئی بھی کام بہتر طریقے سے سرانجام نہیں دے سکتی۔ اس مرتبہ بھی صوبائی حکومت وزیراعظم کے نظریے کے خلاف سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے میں ناکام رہی۔
پچھلے دنوں مالم جبہ کے ایک ہوٹل نے سیاحوں کو متوجہ کرنے کے لیے ایک ڈانس پارٹی منعقد کی تھی۔ جس میں لمس کے طلباء کی بڑی تعداد شریک ہوئی مگر پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
Not London Paris or New york
This is MalamJabba 🤨 pic.twitter.com/mmlyp00nKD— Arnold (@dapakiguy92) January 3, 2021
یہ بھی پڑھیے
نیوزی لینڈ اور پاکستان کے وزرائے اعظم میں کیا فرق ہے؟
سوشل میڈیا پر ڈانس پارٹی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو مالم جبہ پولیس نے طلباء کے علاوہ ہوٹل انتظامیہ کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
ایف آئی آر میں پی پی سی کی دفعہ 294 شامل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پارٹی میں فُحش حرکات کی گئیں۔ ایف آئی آر کے مطابق طلباء کو ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر فراہم کیا گیا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی کے علاوہ سیکیورٹی انتظامات بھی نہیں کیے گئے تھے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد۔۔۔ مالم جبہ پولیس نے LUMS کے طلباء اور ہوٹل انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔۔۔۔ پرچے میں فحش حرکات کرنے والی دفعہ 294 PPC بھی شامل۔۔۔۔ pic.twitter.com/y5xVNlQwkT
— Usman Manzoor (@usmanmanzoor) January 6, 2021
ایک ایسے وقت میں جب پاکستان کو بین الاقوامی سطح پرمختلف چیلنجز کا سامنا ہے سیاحت کا شعبہ پاکستان کی مثبت تصویر دنیا کے سامنے لاسکتا تھا لیکن خیبرپختونخوا انتظامیہ نے یہاں نااہلی کا ثبوت دیاہے۔
وزیر اعظم عمران خان پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے کافی فعال دکھائی دیتے ہیں مگر خیبرپختونخوا حکومت کا یہ اقدام عالمی سطح پر ہمارے ملک کے تاثر کو خراب کرسکتا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔