ترکی کے مبلغ کو 1000 سال سے زیادہ قید کی سزا

عدنان اوکتار ایک رنگین مزاج انسان ہیں جنہیں اکثر مختصر لباس میں ملبوس خواتین کے ساتھ دیکھا جاتا ہے۔

ترکی کی عدالت نے مبلغ عدنان اوکتار کو 1000 سال سے زیادہ قید کی سزا سنادی ہے۔ ترکی کے دارالحکومت استنبول کی ایک عدالت نے 10 مختلف جرائم میں مطلوب متنازع مبلغ عدنان اوکتار کو 1075 سال اور 3 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عدنان اوکتار کو ان کے 200 پیروکاروں سمیت 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا جن پر جنسی استحصال، دھوکہ دہی، جاسوسی، اغواء، دہشتگرد تنظیم کی امداد اور جرائم پیشہ گروہ قائم کرنے سمیت دیگر الزامات تھے۔

عدنان اوکتار نے اپنی تنظیم کی بنیاد 1982 میں استنبول میں رکھی تھی۔ انہوں نے اپنے فرقے کی تبلیغ کے لیے ایک ٹی وی چینل بھی قائم کر رکھا تھا۔

 

اے 9 نامی چینل پر وہ دینی اقدار سے متعلق ٹاک شو کی میزبانی کرتے تھے۔ بعض اوقات وہ پروگرام میں ہی اپنے ساتھ نوجوان لڑکیوں کے ہمراہ رقص کیا کرتے تھے جنہیں وہ بلیاں قرار دیتے تھے۔

عدنان اوکتار ایک رنگین مزاج رہنما کے طور پر بھی پہچانے جاتے ہیں جو اکثر اوقات مختصر لباس میں ملبوس خواتین کے ہمراہ نظر آتے ہیں۔ ترک مبلغ کی دولت میں تیزی سے اضافہ ہوا تاہم ان کی ذرائع آمدن بھی مشکوک رہے۔

عدنان اوکتار

یہ بھی پڑھیے

مصری ماڈل فرعونی طرز کا لباس پہننے پر گرفتار

اسی طرح انڈیا میں گرمیت رام رحیم کو 2017 میں ایک عصمت دری کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ وہ ایک روحانی گرو ہیں جن کے لاکھوں پیروکار ہیں۔

گرمیت رام رحیم 1990 کے بعد سے ڈیرہ سچھا سعودا (ڈی ایس ایس) کے سربراہ ہیں۔ ان کے اس جرم کی وجہ سے پرتشدد واقعات رونما ہوئے جس سے انڈیا  میں 41 افراد ہلاک ہوگئے۔ گرمیت رام رحیم پر پیروکاروں کی عصمت دری اور ان کے خلاف لکھنے والے ایک صحافی رام چندر چھترپتی کے قتل سمیت کئی الزامات عائد کیے گئے تھے۔

DNA India

پاکستان میں بھی صورتحال کچھ مختلف نہیں ہے۔ متعدد معاملات سامنے آئے ہیں جہاں مبلغین کو بچوں کے ساتھ بدسلوکی یا نابالغوں کے ساتھ عصمت دری میں ملوث پایا گیا ہے۔

گزشتہ سال سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ایک مذہبی مبلغ کو تدریس کے دوران مدرسے کے اندر بچے کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اِس کے علاوہ پاکستان کے ایک معتبرمبلغ نے جنت کی حوروں سے متعلق تفصیلات دے کر اپنے پیروکاروں کو راغب کرنے کی کوششیں کیں تھیں۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے