کوئٹہ میں شدید ٹھنڈ نے چشموں اور آبشاروں کو جما دیا

جنوری میں کوئٹہ کا پارہ منفی 9 اور قلات کا منفی 11 تک گر گیا۔

 کوئٹہ میں ٹھنڈ نے چشموں اور آبشاروں کے  پانی کو جما دیا ہے۔ صوبہ بلوچستان کے دارالحکوممت کوئٹہ کے قریبی پہاڑی سلسلے ‘زرغون’ میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے اور وہاں موجود چند آبشار اور جشمے درجہ حرارت کے منفی 9 ڈگری تک گرجانے کی وجہ سے جم چکے ہیں۔ کوئٹہ آبشار

کوئٹہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ان دنوں شدید سردی ہے ۔ جنوری میں کوئٹہ کا پارہ منفی 9 اور قلات کا منفی 11 تک گرگیا ۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کے ساحل سمندر پر میک ڈونلڈز کے سامنے گندا پانی کھڑا ہوگیا

جمے ہوئے آبشار اور دیگر حسین نظارے دیکھنے کے لیے شہری کوئٹہ اور زرغون کا رخ کر رہے ہیں۔

 

 سوشل میڈیا صارفین کوئٹہ میں ہونے والی برف باری کی ویڈیوز اور تصاویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کررہے ہے۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے