ذائقہ 360: ملک بھر میں موسم سرما کے روایتی پکوان

پاکستان میں انواع و اقسام کے روایتی کھانے دستیاب ہیں۔ چند کھانے انڈیا سے ہجرت کرکے آنے والوں کے ساتھ یہاں آئے اور پھر وقت کے ساتھ ساتھ اُن کے پکانے کی ترکیب اور ذائقے میں یہاں کے موسم اور کھانے والوں کے مزاج کے مطابق تبدیلیاں ہوتی گئیں۔

قبائلی اور پہاڑی علاقوں کے چند پکوان ایسے بھی ہیں جو وہاں عرصہ دراز سے پکائے اور کھائے جا رہے ہیں۔ اِن میں زیادہ تر پکوانوں کا موسم سے بھی تعلق ہوتا ہے لہذا مختلف موسموں کے دوران مختلف پکوان زیادہ پکائے جاتے ہیں۔ پاکستان کے یہ روایتی پکوان نا صرف مقامی سطح پر مقبول ہیں بلکہ اِن کی دھوم اُن علاقوں میں بھی ہے جہاں ایشیائی ممالک کے لوگ آباد ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ترکی کے مبلغ کو 1000 سال سے زیادہ قید کی سزا

پاکستان میں موسم سرما کی مناسبت سے جو روایتی پکوان ملک بھر میں زیادہ استعمال کیے جارہے ہیں اُن کے بارے میں آگاہی اور اُن کی خاصیت سے پورے ملک کو متعارف کرانے کی ایک کوشش نیوز 360 کر رہا ہے۔ ادارے نے ٹیسٹ یا ذائقہ 360 کے نام سے ایک سلسلہ شروع کیا ہے جس میں ملک بھر میں منفرد اور مشہور پکوانوں کی تیاری اور اُن کی فروخت پر رپورٹس شامل کی جائیں گی۔

اگرہمارے قارعین بھی سمجھتے ہیں کہ اُن کے علاقے میں کوئی منفرد پکوان ایسا ہے جو موسم کی مناسبت سے زیادہ پکایا اور کھایا جاتا ہے تو ہمیں ضرور آگا کریں۔ ہم اُس کی رپورٹ بھی اِس سلسلے میں شامل کریں گے۔ آپ ہمارے فیس بُک اور ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے ہم سے رابطے کر سکتے ہیں اِس کے علاوہ ہمارے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ نمبر ہے 03320360360

ذائقہ یا ٹیسٹ 360 کے نام سے شروع کیے جانے والے سلسلے کا آغاز ہم پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ سے کر رہے ہیں۔ہماری ساتھی نبیلہ طاہر نے برنس روڈ کا دورہ اور مختلف پکوانوں کی تیاری کا جائزہ لیا۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے