ایک ساتھ 6 زبانوں میں خبریں پڑھنے والا صحافی

فلپ کراؤتھر انگریزی، جرمن، فرانسیسی، اسپانوی، پرتگالی اور لیگزمبرگ کی زبانیں جانتے ہیں۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے صحافی فلپ کراؤتھر نے مختلف زبانوں میں رپورٹنگ کر کے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

فلپ کراؤتھر ایک باصلاحیت صحافی ہیں جنہیں 6 زبانوں پرعبور حاصل ہے۔ وہ ٹی وی چینل، ریڈیو اور اخبارات میں صحافت کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ فی الحال وہ بین الاقوامی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) سے بھی وابستہ ہیں۔

فلپ کراؤتھر نہ صرف روانی سے انگریزی اور فرانسیسی بولتے ہیں بلکہ کئی دیگر زبانوں پر بھی عبور رکھتے ہیں۔ ان کی یہی صلاحیت انہیں دیگر رپورٹرز سے مختلف بناتی ہے۔

فلپ کراؤتھر کے والد برطانیہ اور والدہ کا تعلق جرمنی سے تھا اسی لیے وہ مختلف زبانیں بولنا جانتے ہیں۔ انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر واضح لکھا ہے کہ وہ انگریزی، جرمن، فرانسیسی، اسپانوی، پرتگالی اور لیگزمبرگ کی زبانیں جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مشہور یوٹیوبر کا اجنبیوں کو 2021 ڈالرز کا تحفہ

مختلف زبانوں میں بولنے پر ان کی صلاحیت کو خوب سراہا جارہا ہے۔ امریکا آنے سے قبل وہ مختلف ممالک میں رپورٹنگ کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے