موسم سرما میں پہلی بار دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کرلی گئی

نیپالی شیرپاؤں کی 10 رکنی ٹیم نے کے ٹو سر کرنے کی مہم کا آخری مرحلہ 16 جنوری کی صبح شروع کیا تھا۔

نیپالی شیرپا کوہ پیماؤں کی 10 رکنی ٹیم نے موسم سرما میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کر کے تاریخ رقم کردی ہے۔ کے ٹو کی بلندی 8611 میٹرز ہے۔ دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 13 کو موسم سرما میں سر کیا جاچکا ہے۔ صرف کے ٹو دنیا کی واحد چوٹی ہے جو اس سے پہلے کبھی سَر نہیں کی گئی تھی۔

پاکستان میں کوہ پیمائی کے ادارے الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری نے تصدیق کی ہے کہ 10 نیپالی شیرپاؤں نے کے ٹو کو موسم سرما میں سر کرلیا ہے اور اب وہ واپس کیمپ 4 کی جانب نیچے اتر رہے ہیں۔

نیپالی شیرپاؤں کی 10 رکنی ٹیم نے کے ٹو سر کرنے کی مہم کا آخری مرحلہ 16 جنوری کی صبح شروع کیا اور 12 گھنٹے بغیر رکے بلندی کی جانب سفر کیا۔ یہ سفر کے ٹو کے کیمپ 4 کے بعد منفی 50 ڈگری میں طے کیا گیا۔

The combined effort from the teams made some remarkable progress this afternoon. As per the mega plan, big well done to…

Posted by Nirmal Purja on Friday, 15 January 2021

کوہ پیماؤں کی اس ٹیم میں عالمی شہرت یافتہ نیپالی شیرپا نرمل پورجا شامل ہیں۔ اُن کے علاوہ دیگر 9 ممبران میں گیلجی شیرپا، منگما ڈیوڈ شیرپا، منگما جی، سونا شیرپا، منگما ٹینزی شیرپا، پیم شری شیرپا، داوا ٹیمبا شیرپا، کلی پیمبا شیرپا اور داوا ٹینجن شیرپا شامل ہیں۔

10 میں سے چند کوہِ پیما چوٹی سَر کرنے کے قریب پہنچ گئے تھے لیکن دیگر دنیا کے دوسرے بلند ترین مقام سے 70 میٹر کے فاصلے پر تھے۔ انہوں نے اپنے دیگر ساتھیوں کا انتظار کیا تاکہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ایک ساتھ سَر کر سکیں۔

کے ٹو پہاڑ

جون 2018 تک کل 367 کوہ پیماؤں نے موسم گرما میں کے ٹو سَر کی ہے۔ اِس کے علاوہ اسے سَر کرنے کی مہم میں 86 کوہ پیما مختلف حادثات کا شکار ہو کر ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔ کے ٹو کو پہلی مرتبہ 31 جولائی 1954 میں آرچیل کیمپنونی نے سر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

برفیلی ایورسٹ سر کرنے کے بعدبرف پر دوڑنے کا ریکارڈ

متعلقہ تحاریر