کراچی چڑیا گھر کا افسانوی کردار ’ممتاز بیگم‘ توجہ کا مرکز
ممتاز بیگم 40 سال سے چڑیا گھر میں آنے والے لوگوں کو اپنے لطیفوں سے محظوظ کر رہی ہے۔
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے چڑیا گھر میں ایک ایسی مخلوق بھی موجود ہے جس سے ملتی جلتی مخلوق دنیا میں کہیں اور نہیں ملتی ہے۔ چڑیا گھر میں موجود ‘ممتاز بیگم’ کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔ خاص قسم کے بستر پر مخصوص انداز اپنائے ہوئے ممتاز بیگم اپنے کردار، لطیفوں اور حاضر دماغی سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتی ہیں۔
برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آدھی لومڑی اور آدھی عورت کا یہ افسانوی کردار کئی نسلوں سے کراچی کے چڑیا گھر کی سب سے زیادہ پرکشش تفریح ہے۔ اخبار کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز بیگم کا کہنا تھا کہ ’انہیں دیکھ کر اور ان سے باتیں کر کے لوگ خوش ہوتے ہیں اور یہی چیز ان کے لیے خوشی کا باعث ہے۔‘
برطانوی اخبار کے رپورٹر کا کہنا ہے کہ ’لوگ چڑیا گھر جانور تو دیکھنے جاتے ہی ہیں مگر ممتاز بیگم سے ملنے کو سب سے زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔ یہ ہنس کھیل کر لوگوں کو مزے مزے کے لطیفے سناتی اور قسمت کا حال بھی بتاتی ہیں۔‘
چڑیا گھر کی ممتاز بیگم کون ہیں؟
ممتاز بیگم کوئی خاتون نہیں بلکہ ایک مرد ہیں جن کا اصل نام مراد علی ہے۔ مراد علی میک اپ سے عورت جیسا چہرہ بنا لیتے ہیں اور دھڑ لومڑی جیسا ہے کیونکہ وہ نیچے سے لومڑی جیسی کھال پہنے ہوئے ہوتے ہیں۔ وہ تقریباً 40 سال سے ممتاز بیگم کا کردار نبھا کر چڑیا گھر میں آنے والوں کو محظوظ کررہے ہیں۔
یہ بھی پرھیے
بزکشی افغانستان کا روایتی کھیل
دنیا کی تاریخ بتاتی ہے کہ انسان ہمیشہ سے عجیب و غریب قسم کی مخلوقات کو دیکھنا پسند کرتا آیا ہے۔ 40 سالوں میں ملکی و غیرملکی لوگوں کی ایک بڑی تعداد ممتاز بیگم سے ملاقات کرچکی ہے۔
آج کل ٹوئٹر پر ایٹالس اوبسکارا نامی ویب سائٹ کی ایک ٹوئٹ بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ممتاز بیگم کا ذکر کرتے ہوئے ان کے بارے میں بتا رہے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ ممتاز کی تعریفیں کر رہے ہیں۔
For more than 40 years this Barnum-inspired half-fox, half-woman has been telling fortunes from her cage in a Pakistani zoo. https://t.co/lIsWp5eDx0
— Atlas Obscura (@atlasobscura) February 18, 2021