کاروباری خاتون کا مشکل گاہکوں کو سنبھالنے کا انوکھا طریقہ

کچھ لوگوں نے اس طریقے کی تعریف کی ہے لیکن بعض لوگوں نے اسے غیرمناسب قرار دیا ہے۔

کاروبار خاتون جاندرا سٹن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ مشکل گاہکوں کو سنبھالنے کے لیے ’جعلی پرسنل اسسٹنٹ‘ کا استعمال کرتی ہیں۔ یہ جعلی پرسنل اسسٹنٹ ایک مرد ہے جس کا نام میٹ ہے۔

امریکی شہر نیش وِل میں قائم کریٹیو ایجنسی دی وائلڈسٹ کو کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جاندرا سٹن نے کاروباری نوجوانوں کو مشکل گاہکوں سے نمٹنے کے لیے جعلی ذاتی معاونین کا طریقہ بتایا ہے۔

اس بات کا انکشاف جاندرا سٹن نے اپنی ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں کیا ہے۔ ان کے مطابق میٹ کسی بھی طرح کی بات چیت یا مشکل گفتگو کو اچھے طریقے سے سنبھال لیتا ہے جسے وہ خود ذاتی طور پر نہیں سنبھال سکتی تھیں۔

وائلڈسٹ کو کی سی ای او جاندرا سٹن نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ طریقہ ان خواتین کے لیے بہترین ہے جنہیں ای میل کے ذریعے مشکل گاہکوں سے بات کرنے میں مسئلہ ہوتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jandra Sutton (@jandralee)

ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین کی مالی اعانت 63 فیصد کم ہے۔ اس طرح کے اقدامات کا سہارا لینا افسوس کی بات ہے لیکن دنیا نے ایسی صورتحال پیدا کردی ہے کہ خواتین کو ایسا لگتا ہے کہ انہیں خود کو محفوظ رکھنے کے لیے ایسا کام کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیے

برطانوی شہری نے 122ملین پاؤنڈز جیت لیے

ٹک ٹاک پر یہ ویڈیو 16 لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھی جاچکی ہے جس پر لوگوں کا ملا جلا ردعمل ملا ہے۔ کچھ لوگوں نے اس طریقے کی تعریف کی ہے لیکن بعض لوگوں نے اسے غیرمناسب قرار دیا ہے۔

متعلقہ تحاریر