آواز بے زبان سینٹر آوارہ جانوروں کا سہارا

کراچی میں آوارہ جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے آواز بے زبان کے نام سے سینٹر قائم کیا گیا ہے۔  یہاں جانوروں کو خوراک فراہم کرنے کے علاوہ ان کی صحت کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

سماجی تنظیم کی جانب سے قائم کیے گئے اس ادارے میں آوارہ کتوں، بلیوں اور بطخ سمیت مختلف قسم کے جانور اور پرندے رکھے گئے ہیں۔

آواز بے زبان سینٹر کی بانی سدرا قمر نے نیوز 360 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹر میں کتوں سمیت دیگر جانوروں کی ویکسینیشن کی جاتی ہے تاکہ وہ انسانوں کے لیے کسی نقصان کا باعث نہ بن سکیں۔ سدرا قمر نے کہا کہ سینٹر میں شہری علاج کے  لیے اپنے کتوں اور بلیوں کو بھی لاتے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر جانوروں کے آپریشن بھی کیے جاتے ہیں۔

یہ  بھی  پڑھیے

پولیس کے آشیرباد سے سکھر میں “تیتر بولی” کے غیرقانونی مقابلے

متعلقہ تحاریر