یاک پر سوار دلہن نے سب کو حیران کردیا
سوشل میڈیا صارفین یاک پر بیٹھ کر مسکرانے والی دلہن کی تعریف کیے بنا نہیں رہ سکے

یاک پر سوار دلہن نے سب کو حیران کردیا۔
لگژری گاڑیوں ،بگھیوں اور گھوڑے پر سوار دلہن تو آپ نے دیکھی ہوگی لیکن کیا کسی دلہن کو بلا خوف و خطر”یاک “پر سوار ہوتے دیکھا ہے؟ اگر نہیں دیکھا تو اس وڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
برازیل: 14 افراد پر مشتمل خاندان کے ہر فرد کی پیدائشی 12 ، 12 انگلیاں
حلوے اور مٹھائیاں کھانے والے کراچی کے حیرت انگیز مگرمچھ
Wedding in Gilgit ♥️ pic.twitter.com/FrSvM06VbX
— Azhar M Khan (@AzharMKhan3) November 29, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان دنوں ایک وڈیو گردش کررہی ہے جس میں نوبیاہتا جوڑے کو بارات کے ہمراہ”یاکس“ پر سوار دیکھا جاسکتا ہے۔خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ وڈیو گلگت بلتستان میں دلہن کی رخصتی کے موقع پر بنائی گئی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے دلہن کو بلا خوف وخطر یاک پر سواری کرتے دیکھ کر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔کئی صارفین نے وڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔مونا خان نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ روایات کو بننے اور ڈھلنے میں دہائیاں اور بعض اوقات صدیاں لگ جاتی ہیں ،یہ خوبصورت روایتیں کو جدیدیت کی موجوں کی نذر نہیں ہونی چاہئیں۔
Traditions take decades and sometimes centuries to develop and build mustn’t get broken by waves of modernism…
beautiful tradition 👍🏻😍— Mona Khan (@monakhan1947) November 29, 2021
عدنان خان نامی ٹوئٹر ہینڈل سے طنزیہ تبصرہ کیا گیا کہ اگر خان کی حکومت رہی تو یہ لوگ پیدل چل کر جائیں گے۔ دانش نامی صارف نے یاک پر بیٹھ کر مسکرانے پر خاتون کے اعتماد کو داد دی۔عبیدزبیر نے لکھا کہ اگر بھینسا بدک جائے؟
Like her confidence and the way she smiles.
— Dan Ish (@Awbrgr) November 29, 2021