انفلوئنسر اذلان شاہ  نے شادی پر اہلیہ کو گدھےکا بچہ تحفے میں دیدیا

اذلان شاہ کے اس انوکھے تحفے کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہے اور میمرز کو بھی کھیلنے کا موقع مل گیا ہے۔

پاکستان کے معروف ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسر اور جانوروں سے محبت کے حوالےسے شہرت رکھنے والے اذلان شاہ نے اپنی شادی کے موقع پر اہلیہ ڈاکٹر وریشا خان کو گدھے کابچہ تحفے میں دیکرجانوروں سے دوستی کی انوکھی مثال قائم کردی۔

اذلان شاہ کے اس انوکھے تحفے کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہے اور میمرز کو بھی کھیلنے کا موقع مل گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور دا پاوا اختر لاوا پر شیر کا دھاوا

ڈزنی لینڈ پیرس کے ملازم نے جوڑے کا تاریخی لمحہ برباد کردیا

اذلان شاہ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے ولیمے کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں اپنی نئی نویلی دلہن ڈاکٹر وریشا خان کو تحفے میں گدھے کا بچہ  پیش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ اپنے پسندیدہ جانور کو دیکھ دلہن کی خوشی کا کوئی ٹھکانا نہیں رہا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azlan Shah (@azlanshahofficial)

اذلان شاہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھاکہ”میں ہمیشہ  سے جانتا تھا کہ وریشا کو  گدھے کے بچے پسند ہیں  اس لیے میری طرف سے اس کے لیے شادی کا تحفہ ہے“۔انہوں نے واضح کیا کہ گدھے کے بچے کو اس کی ماں سے الگ نہیں کیا گیا اوروہ اسے بھی ساتھ لیکر آئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azlan Shah (@azlanshahofficial)

واضح رہے کہ اذلان شاہ جانوروں سے خاصی لگاؤ رکھتے ہیں اورانہوں نے شیروں سمیت خطرناک جانوروں کے ساتھ بھی وی لاگز بنارکھے ہیں، فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم قائداعظم زندہ بعد میں بھی ماہرہ خان کیلیے جانوروں کاانتظام اذلان شاہ نے ہی کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azlan Shah (@azlanshahofficial)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azlan Shah (@azlanshahofficial)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azlan Shah (@azlanshahofficial)

اذالان شاہ اور ڈاکٹر وریشا نے اپنی مہندی کا دن بھی کراچی کے سفاری پارک میں ہتھنی ملکہ کے ساتھ گزارا تھا۔ واضح رہے کہ اذلان شاہ کی دلہن ڈاکٹروریشا دندان ساز ہیں اور ان دونوں کی پہلی ملاقات بھی اذلان کی دانتوں کے علاج کے موقع پر ہوئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azlan Shah (@azlanshahofficial)

اذلان اپنی پہلی ملاقات اور شادی کے دن کی تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا”یہ سب کس طرح شروع ہوا اور کس طرح جاری ہے، تمام لڑکوں کو مشورہ ہے کہ اپنی  ڈینٹسٹ کی اپوائنٹمنٹ کبھی نہ چھوڑیں“۔

متعلقہ تحاریر