جینا اسی کا نام ہے

اومان ایئر کے سابق پائلٹ نے پہلے ویڈیوگرافی میں قسمت آزمائی، لیکن بات نہ بنی تو 'اسمیشڈ برگر' کے نام سے ٹھیلا لگالیا۔

کرونا کی وبا نے دنیا بھر میں لوگوں سے ان کی ملازمتیں چھین لی ہیں۔ روزگارکی تلاش میں نوجوانوں کو بدترین چیلینجز کا سامنا ہے۔ جہاں پاکستان میں بےشمار افراد کو اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھونا پڑا وہیں ملائشیا میں بھی ایسی کئی مثالیں موجود ہیں۔

کرونا وائرس کے باعث ملائشیا میں ایک پائلٹ کی ملازمت ختم ہو گئی تو اس نے برگر کا اسٹال لگا لیا۔

نعیم نے پہلے ویڈیوگرافی میں قسمت آزمائی کی تھی۔ لیکن وہاں بات نہ بنی تو انہوں نے ملائشیا کے شہرشاہ عالم میں ‘اسمیشڈ برگر’ کے نام سے ٹھیلا لگالیا۔

اومان ایئر کے اس سابق پائلٹ نے یہ کام ملائشین ایوی ایشن انڈسٹری کی بدترین حالت کو دیکھتے ہوئے شروع کیا۔

سب سے پہلے نعیم اوران کی اہلیہ نے انٹرنیٹ پر برگربنانے کی متعدد ترکیبیں اور ویڈیوز دیکھیں۔ جس کے بعد کم پیسوں میں عمدہ برگر بنانے کی ایک ترکیب کو منتخب کیا۔

یہ بھی پڑھیے

سگریٹ پیتے ہوئے دولہا دلہن کا فوٹو شوٹ انٹرنیٹ پر وائرل

سابق پائلٹ کے مطابق انہوں نے انٹرنیٹ پر ویڈیوز دیکھ کر کھانا پکانے کے ساتھ ساتھ گرلنگ کے طریقے بھی سیکھے۔

نعیم کی طرح ملائشین ایئرلائن ‘میلنڈو ایئر’ کے کیپٹن عذرین کی ملازمت بھی ختم ہوئی تو انہوں نے بھی برگر کا ٹھیلا لگا لیا۔

پائلٹ
Malay Mail

برگر اسٹال پرکھڑے عذرین کی پائلٹ کے لباس میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

متعلقہ تحاریر