آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے اپنی ثقافت کو اجاگر کر کے دل جیت لیے

انڈیا کے خلاف میچ میں پہنی جانے والی جرسی آسٹریلیا کی 60 ہزار سال پرانی ثقافت کو اجاگر کرتی ہے۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے انڈیا اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنی ساٹھ ہزار سالہ قدیم ثقافت کو اجاگر کرنے والی انوکھی جرسی پہنی۔

انڈیا اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ 4 دسمبر کو کھیلا گیا۔ اس میچ میں میزبان ٹیم نے ایک دلچسپ جرسی پہن رکھی تھی۔ یہ جرسی اپنے ثقافتی ورثے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پیلے اور سبز رنگ کے روایتی رنگ اسکیم سے مختلف تھی۔

جرسی کو مقامی خواتین آنٹی فیونا کلارک اور کورٹنی ہیگن نے ڈیزائن کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بابراعظم کے لیے ایک اور اعزاز

اس جرسی کا ڈیزائن کافی دلچسپ ہے۔ سنہری ستارے اجداد کی نمائندگی کرتے ہیں اور اس پر سبز حلقے اتحاد اور تسلسل کی علامت ہیں۔

آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے جرسی کے ڈیزائن کو بیان کیا۔

انڈین کرکٹ ٹیم نے بھی متبادل کٹ پہننے کا فیصلہ کیا ہے۔ گہرے نیلے رنگ کے یونیفام میں سبز، سرخ اور سفید پٹیوں کو کندھوں پر اجاگر کیا گیا ہے۔

تاہم انڈین جرسی کو آسٹریلیا جیسی مقبولیت نہیں ملی کیونکہ اس میں بڑے برانڈ کا لوگو موجود تھا۔

عوام نے ملک کے ورثے کو اجاگر کرنے پر آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی تعریف کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کھلاڑی کھیل سے پہلے کرونا کا شکار، قصوروار کون؟

متعلقہ تحاریر