ووکس ویگن 2022 میں پاکستان میں گاڑیاں بنائے گی
کمپنی کے پلانٹ میں سالانہ 28 ہزار گاڑیاں بنانے کی صلاحیت ہوگی
گاڑیوں کی مشہور کمپنی ووکس ویگن 2022ء میں پاکستان میں گاڑیوں کی تیاری کا آغاز کرے گی۔
ابتدائی طورپرووکس ویگن کمپنی پک اپ اماروک تیار کرے گی۔ کمپنی ہائی لکس، ٹویوٹا اور ریوو جیسے سنگل اور ڈبل کیبن ویریئنٹ لانچ کرے گی۔ جبکہ سوزوکی اے پی وی کی طرح ٹرانسپورٹروین بھی تیار کرے گی۔
ووکس ویگن گرین فیلڈ حیثیت کے تحت پاکستان میں گاڑیاں مینوفیکچر کرے گی جو اسے حکومت کی آٹو ڈویلپمنٹ پالیسی (اے ڈی پی 2016-21) کے تحت ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ویوو کا پاکستان میں اسمارٹ فونز کا پلانٹ لگانے کا فیصلہ
کرونا وائرس کی وجہ سے کمپنی کو حب میں پلانٹ کے قیام میں 8 ماہ کی تاخیر ہوئی ہے۔ تاہم پلانٹ کے بعد اس میں سالانہ بنیادوں پر 28 ہزار گاڑیاں اسمبل کرنے کی صلاحیت ہوگی۔
ووکس ویگن پریمیئر موٹرز کے ساتھ شراکت سے پاکستان آرہی ہے جو پریمیرسسٹمز کا ذیلی ادارہ ہے۔ پریمیئر موٹرز کی جانب سے ہر سال 700 سے 800 گاڑیاں فروخت کی جاتی ہیں۔ یہ ایک دہائی سے پاکستان میں ‘آڈی’ گاڑیاں فروخت کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی فنکاروں کا نیٹ فلکس کی طرز پر پاکستانی ایپ پر ردعمل