اولمپکس میں بریک ڈانس

پیرس اولمپکس میں پہلی مرتبہ بریک ڈانس کو کھیل تصور کیا جارہا ہے۔ اور اس کھیل کو 'بریکنگ' کا نام دیا گیا ہے

اولمپکس انتظامیہ نے ڈانس کے شوقین افراد کو خوشخبری سنادی۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ایگزیکٹو بورڈ نے 2024 میں پیرس اولمپکس میں بریک ڈانس شامل کرنے کا اعلان کردیا۔

پیرس اولمپکس میں پہلی مرتبہ بریک ڈانس کو کھیل تصور کیا جارہا ہے۔ اور اس کھیل کو ‘بریکنگ’ کا نام دیا گیا ہے۔

اس کھیل میں 16 لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان ڈانس مقابلے ہوں گے۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ کھیل شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کرئے گا۔

ڈانس
The New York Times

اس سے پہلے بریک ڈانس کو 2018 میں اولمپکس یوتھ گیمز میں متعارف کرایا گیا تھا۔ یوتھ اولمپکس کے تمام کھیل بیونس آئرس میں منعقد کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں موسیقی کہیں خوشی کہیں غم جیسی

برطانوی بریک ڈانسر کرم سنگھ نے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) سے گفتگو میں بتایا کہ بریک ڈانس کو اولمپکس میں شامل کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔ اور یہ ان نوجوانوں کو بھی اولمپکس کی طرف راغب کرئے گا جو روایتی کھیلوں میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

متعلقہ تحاریر