مسلم لیگ (ن) کا مفتاح اسماعیل اور شاہ محمد شاہ سے پارٹی عہدے واپس لینے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کو مستقبل میں کوئی ذمہ داری نہیں ملے گی۔

تازہ ترین پیش رفت یہ سامنے آئی ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے مفتاح اسماعیل کو پارٹی کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ اس تقریر کے بعد سامنے آئی جو گذشتہ وزیراعظم شہباز شریف نے کی تھی ، جس میں انہوں نے سخت الفاظ میں کہا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار معیشت کی  بحالی کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں ، مگر جو لوگ ان کی ٹانگیں کھینچنے کی کوششیں کررہے ان کی پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل مسلم لیگ (ن) سندھ چیپٹر کے سیکریٹری جنرل ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن) سندھ چیپٹر کے صدر شاہ محمد شاہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پیپلز پارٹی اور اے این پی کا گورنر کے پی حاجی غلام علی کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

مریم نواز نے عمران خان کو غیر ملکی طاقتوں سے مدد مانگنے کا طعنہ دے دیا

اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے مفتاح اور شاہ کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسیوں پر شدید تنقید کرنے والے مفتاح کو مستقبل میں کوئی پارٹی ذمہ داری نہیں ملے گی۔

پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پارٹی کے عہدے نئے چہروں کو دیئے جائیں۔

مفتاح اسماعیل اور شاہ محمد شاہ کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب مسلم لیگ کے اراکین دوسری جماعتوں میں شمولیت اختیار کررہے تھے تو دونوں رہنماؤں نے نہ تو پارٹی چھوڑنے والوں کو دوبارہ سوچنے پر قائل کیا اور نہ ہی اعلیٰ قیادت کو پیش رفت سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ ان دنوں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل حکومت کی معاشی پالیسی اور اسحاق ڈار کی پالیسیز پر کھل کر تنقید کررہے ہیں جبکہ متعدد بیانات میں انہوں نے یہ پیش گوئی ہے کہ پاکستان جلد ہی ڈیفالٹ کرجائے گا۔ جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایسی پیش گوئیوں کو متعدد مرتبہ مسترد کرچکے ہیں۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سابق سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف کے ساتھ رابطہ بند کرنے اور اوپن مارکیٹ جیسے ڈالر کی شرح تبادلہ اور روپے کی قدر میں کمی جیسے معاشی معاملات میں حکومتی کردار کو کم کرنے کے زبردست حامی ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے اسحاق ڈار پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے وفاقی کابینہ سے ان کی برطرفی کو یقینی بنانے کی سازش کی تھی ، جبکہ پارٹی کی بھاری اکثریت ان کے دور میں آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی زبردست حمایت کی تھی۔

متعلقہ تحاریر