پاکستانی بحریہ آج یوم ہنگور منارہی ہے

1971ء میں پاک بحریہ نے انڈیا کے اینٹی سب میرین فریگیٹ آئی این ایس کھوکری کو دو ٹارپیڈوز کے ساتھ غرق آب کیا۔

پاکستان میں 9 دسمبر کو یوم ہنگور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس دن پاک بحریہ کے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے جنہوں نے 1971ء میں انڈین بحریہ کے اینٹی سب میرین فریگیٹ آئی این ایس کھکری کو 2 ٹارپیڈوز کے ساتھ غرق آب کیا۔

جنگ کی یہ حیرت انگیز کارروائی ‘دیو ہیڈ’ سے 30 میل جنوب مشرق میں کی گئی تھی۔ انڈین کھکری کو صرف دو منٹوں میں اس کے عملے سمیت غرق آب کردیا گیا تھا۔

اس یادگار دن کے موقع پر لیفٹیننٹ کمانڈر بلال وحید نے نیوز 360 کو اِس واقعے کی تفصیلات بتائیں جو آپ اِس انٹرویو میں دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل فصیح بخاری انتقال کر گئے

متعلقہ تحاریر