چین کی قدیم عمارت چل کر دوسری جگہ پہنچ گئی، ویڈیو وائرل

میکینکل ٹانگوں سے چل کر عمارت ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچ گئی۔ دیکھنے والے حیرت زدہ رہ گئے

بیجنگ: چین کے شہر شنگھائی میں قدیم عمارت چل کر ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچ گئی۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ عمارت چل کر کیسے گئی؟ تو اس مقصد کے لیے تاریخی عمارت کو میکینکل ٹانگیں لگائی گئیں تھیں۔ چین کی قدیم عمارت کو میکینکل ٹانگوں کی مدد سے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا گیا۔

شنگھائی میں 1935ء میں پرائمری اسکول کی عمارت تعمیر کی گئی تھی۔ اسکول کی اس عمارت کی جگہ نئی عمارت بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ لیکن اس تاریخی عمارت کو بھی محفوظ رکھنا تھا۔

پانچ منزلہ عمارت کو محفوظ رکھنے کے لیے عمارت کے نییچے میکینکل ٹانگیں لگائی گئیں۔ ان ٹانگوں کی مدد سے عمارت کو دوسری جگہ منتقل کردیا گیا۔

اس تمام تر عمل کو کیمرے کی آنکھ میں قید کیا گیا جس نے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کیا حکم ہے میرے آقا سننے کے لیےڈاکٹر 7 لاکھ روپے سے محروم

متعلقہ تحاریر