پاکستان کو کرونا کا فائدہ فیٹف نےشرائط نرم کر دیں

وزارت خزانہ کے ذرائع نے نیوز 360 کو بتایا ہے کہ 25 ہزار روپے کے بانڈز میں بے نامی دار کو ختم کرنے کے حکومتی فیصلے سے فیٹف کے دل میں نرم گوشہ پیدا ہوا ہے۔

عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کی شرائط میں جکڑی پاکستانی معیشت اور اس سے وابستہ کاروباری افراد کے لیے اچھی خبر ہے۔ اب پاکستان کے گرد کسا گیا شکنجہ ڈھیلا کردیا گیا ہے۔ فیٹف سیکریٹریٹ  نے شرائط  میں ایک بڑی چھوٹ دے دی ہے۔

کورونا بحران کے باعث پرائز بانڈز ہولڈرز کے لئے سہولت کا اعلان کردیا ہے۔ ایسے تمام پاکستانی جو کہ  40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ اب تک کیش نہیں کراسکے تھے اب سہولت کے ساتھ اس پرائز بانڈ کو کیش کراسکتے ہیں۔  اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے ایک سرکلر کے ذریعے  40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کیش کرانے کی مدت میں بھی توسیع کردی ہے۔ اب یہ پرائز بانڈ 30 دسمبر 2021 تک کیش کرائے جا سکتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیے

ورجن اٹلانٹک کا پاکستان میں فضائی آپریشن کا آغاز

منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خطرات کی وجہ سے 40 ہزار کا بانڈ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ پاکستان نے فیٹف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے 25 ہزار کے نئے پرائز بانڈز کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک نے ایک سرکلر بھی جاری کیا ہے۔

اس سرکلر کے مطابق25 ہزار روپے کے غیر رجسٹرڈ انعامی باؤنڈز ختم کرکے ان کی جگہ 25 ہزار روپے مالیت کے پریمیم رجسٹرڈ انعامی بونڈز متعارف کروادیے ہیں۔ سرکلر پر عمل درآمد ہونے سے 31 مئی 2021ء سے 25 ہزار کے پرائز بانڈز ناقابل استعمال ہوں گے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے نیوز 360 کو بتایا ہے کہ 25 ہزار روپے کے بانڈز میں بے نامی دار کو ختم کرنے کے حکومتی فیصلے سے فیٹف کے دل میں نرم گوشہ پیدا ہوا ہے۔

 یہ بھی پڑھیے

عالمی بینک صوبہ سندھ کو 30 کروڑ ڈالرز فراہم کرے گا

 

متعلقہ تحاریر