شاہد آفریدی کی اپنی بیٹیوں سے مثالی محبت
کرکٹ اسٹار نے بڑی بیٹی اقصیٰ کی 19ویں سالگرہ پر سوشل میڈیا پر خوبصورت پیغام جاری کیا
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔ سابق کھلاڑی نے سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر اقصیٰ کو 19ویں سالگرہ کی مبارکباد دی ۔ کیک اور بیٹی کے ہمراہ تصویر بھی مداحوں کو دکھائی۔
شاہد آفریدی کی اقصیٰ سمیت پانچ بیٹیاں ہیں۔ تاہم وہ کبھی بھی دنیا کے سامنے اپنی بیٹیوں سے پیار کا اظہار کرنے میں پیچھے نہیں رہے۔
Happy 19th to my dearest one! Loads of love and prayers ❤️ pic.twitter.com/4AFaZ8rBeh
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) December 15, 2020
پچھلے دنوں سابق کپتان کی صاحبزادی کی طبیعت ناساز ہوئی تو وہ لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) چھوڑ کر وطن واپس آگئے۔
گزشتہ ماہ آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیٹیوں کے حوالے سے ایک خوبصورت پیغام جاری کیا تھا ۔ چھوٹی صاحبزادی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے سابق کپتان نے لکھا تھا کہ ان کی زندگی میں بیٹیاں خدا کی طرف سے دیا جانے والا سب سے قیمتی تحفہ ہیں۔
My daughters are the most wonderful gift of Allah in my life! Didn’t get to spend much time with my other daughters especially when they were growing up, feel blessed that now I have the time to see Arwa grow. May Allah bless her and protect her as well as children all around. pic.twitter.com/f2bDDCI0SB
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) November 6, 2020
یہ بھی پڑھیے
پاکستان سپر لیگ کی طرز پر کشمیر پریمیئر لیگ
رواں سال شاہد آفریدی کے گھر پانچویں بیٹی عروہ کی پیدائش ہوئی تھی۔ اس موقعے پر انہوں نے اپنی خوشی مداحوں کے ساتھ بانٹتے ہوئے بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔
The Almighty’s infinite blessings & mercy are upon me…already having been granted 4 wonderful daughters I have now been blessed with a 5th, Alhamdulillah. Sharing this good news with my well-wishers… #FourbecomeFive pic.twitter.com/Yb4ikjghGC
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 14, 2020
ایک ایسے معاشرے میں جہاں بیٹیوں پر بیٹوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔ بیٹیوں کی پیدائش پر غم کا سماں جبکہ بیٹوں کے دنیا میں آنے پر خوشیاں منائی جاتی ہیں۔ شاہد آفریدی کی اپنی بیٹیوں سے محبت مثالی ہے ۔
کرکٹ اسٹار کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیٹیوں سے محبت کو فروغ دینا بلاشبہ معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے ۔