پاکستان کا پہلا چیس کارنر تعمیری مراحل میں

کمشنر کراچی افتخار علی شلوانی نے کلفٹن برج کے نیچے پاکستان کا پہلا چیس کارنر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ پاکستان کا پہلا چیس کارنر ہے جو اس وقت تعمیری مراحل میں ہے۔ اس اقدام پر نیوز 360 نے شہرقائد کے شطرنج کے دو کم سن کھلاڑیوں سے ان کی رائے لی ہے۔

شطرنج کے کھلاڑی شاہ میر خان چند ماہ قبل انٹرنیشنل چیس ماسٹر کو شکست بھی دے چکے ہیں۔ جبکہ ہادی رضا بھی ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ دونوں کم سن کھلاڑیوں کی گفتگو دیکھیے نیوز 360 کی اِس ڈجیٹل ویڈیو میں۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی نوجوان کھلاڑی نے انٹرنیشنل چیس ماسٹر کو شکست دیدی

متعلقہ تحاریر