ویلز میں 2021 کے اے لیول امتحانات منسوخ

کرونا وائرس کی دوسری لہر نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ ویلز کا اے لیول کے امتحانات منسوخ کرنے کا اعلان

کرونا وائرس کی دوسری لہر نے عالمی سطح پر تعلیم کو متاثر کرنا شروع کردیا ہے۔

برطانیہ کے علاقے ویلز میں 2021 کے اے لیولز کے امتحانات منسوخ کردیے گئے ہیں۔ نتائج طلبہ کی کلاس روم کارکردگی پر منحصر ہوں گے۔

ویلز کی وزیر تعلیم کرسٹی ولیمز کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کرونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال برطانیہ میں امتحانات کے متنازع نتائج کے بعد ویلیز کی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اقوام متحدہ کا کرونا کے باوجود اسکولوں کو کھلا رکھنے پر زور

رواں سال اے لیولز کے متنازع نتائج نے کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن پر سوالات کیے تھے ۔ کئی طلباء کی جانب سے ان کے گریڈز گرائے جانے کی شکایات سامنے آئیں۔

دوسری جانب انگلینڈ کی حکومت نے 2021 کے موسم گرما میں اسکول امتحانات لینے کا اعلان کیا ہے۔

برطانیہ کے وزیر تعلیم گیون ولیمسن کے مطابق روایتی طریقے سے لیے جانے والے امتحانات طلبہ کی کارکردگی کو جانچنے کا بہترین طریقہ تھا۔

متعلقہ تحاریر