واٹس ایپ فیس بک کے ساتھ معلومات شیئر کرے گا
واٹس ایپ فیس بک کے ساتھ کئی معلومات کا اشتراک کرتا ہے جس میں اکاؤنٹ کی معلومات، فون نمبر، آئی پی ایڈریس اور ٹائم زون سمیت معلومات شامل ہیں۔
سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ایپلی کیشن واٹس ایپ اب فیس بک کے ساتھ صارفین کے موبائل فون نمبر، موبائل نیٹ ورک اور لوکیشن سمیت دیگر معلومات شیئر کرے گا۔
رواں سال جنوری میں واٹس ایپ نے نئی پرائیویسی پالیسی متعارف کروائی تھی جسے منظور کرنے کی ڈیڈ لائن 8 فروری تھی۔ اس پالیسی کے بعد سے بڑی تعداد میں صارفین ٹیلی گرام اور سگنل ایپ پر منتقل ہورہے تھے جس کے بعد کمپنی نے اس کی ڈیڈ لائن میں 15 مئی تک توسیع کردی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
ہیکر واٹس ایپ اکاؤنٹ بند کراسکتا ہے؟
اب کمپنی نے اپنے صارفین کو نئی پرائیویسی پالیسی کی شرائط پر عمل کرنے کے لیے مزید کچھ ہفتوں کا وقت دیا ہے۔ نئی تبدیلیاں صارفین کے لین دین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرسکیں گی تاکہ فیس بک کو ان سے متعلقہ اشتہارات کی پیشکش ممکن ہو۔
واٹس ایپ فیس بک کے ساتھ کئی معلومات کا اشتراک کرتا ہے جس میں اکاؤنٹ کی معلومات، فون نمبر، آئی پی ایڈریس اور ٹائم زون سمیت معلومات شامل ہیں۔
پرائیویسی پالیسی کا مسئلہ یورپ میں مختلف ہے جہاں صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے۔ ادھر انڈیا کے دہلی ہائی کورٹ میں بھی واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو یورپ جیسی پرائیویسی فراہم کرنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ فیس بک نے 2014 میں واٹس ایپ کو 19 ارب ڈالرز میں خریدا تھا۔









